سرینگر//
جنوبی ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح سڑک کنارے نصب ایک آئی ای ڈی بم کو ناکارہ بنایا ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ پلوامہ میں ٹہاب کراسنگ پر سڑک کنارے نصب۳۰کلو وزنی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک گشتی پارٹی نے بدھ کی صبح ٹہاب پلوامہ میں معمول کی گشت کے دوران ایک آئی ای ڈی بم نصب دیکھا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے لئے فوری طور بم کو ناکارہ بنانے والا ایک اسکواڈ کو جائے موقع کی طرف روانہ کیا گیا اور سیکورٹی فورسز نے سڑک پر ٹریفک کی نقل حمل بند کی۔
ذرائع نے بتایا کہ اسکوارڈ نے آئی ای ڈی کا موقع پر ہی دھماکہ کیا او ر اس کو ناکارہ بنایا اس طرح سے ایک بڑی آفت کو ٹالا گیا۔انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی ناکارہ کئے جانے کے بعد ٹریفک کی نقل وحمل کو بحال کیا گیا۔
دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پلوامہ میں بدھ کی صبح ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پلوامہ پولیس نے ٹہاب کراسنگ پر نصب ایک آئی ای ڈی کا پتہ لگایا اور بعد میں اُس کو ناکارہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔