جموں//
ناظم اطلاعات اَکشے لابرو نے میڈیا پالیسی ۲۰۲۰ کے تحت قابل عمل نکات پر عمل در آمد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ( ڈی آئی پی آر ) کے سینئر اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں تفصیلی ایکشن پلان کے ذریعے میڈیا پالیسی ۲۰۲۲کے مؤثر عمل آوری کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پر سیر حاصل بحث ہوئی۔
میٹنگ میں جو اہم فیصلے لئے گئے ان میں آفاتِ سماوی کے دوران میڈیا کمیونیکیشن کیلئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کا روضع کرنا ، نوجوانوں کو جمع کرنے سے سوشل میڈیا سیل کو مضبوط اور ادارہ جاتی بنانا،خواہشمند ملازمین،میڈیا اور ڈیجیٹل کمیونیکشنزمیںملازمین کی متواتر تربیت،سالانہ میڈیا ایوارڈز کو شروع کرنے اور اِدارہ جاتی بنانے کے لئے رہنما اَصول وضع کرنا ہے۔
اِس کے علاوہ یہ فیصلہ لیا گیا کہ اِنفارمیشن ڈائریکٹوریٹ کے ریکروٹمنٹ رولز پر نظر ثانی کی جائے گی تاکہ عصری ضروریات اور موجودہ ملازمین کے درمیان تفاوت کو دور کیا جاسکے ۔
ناظم اطلاعات نے ڈویژنل جوائنٹ ڈائریکٹروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ صحت مند صحافت کی حوصلہ اَفزائی اورپلیجرزم اور بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کیلئے میڈیا پالیسی میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ایمپنل/ ڈی ایمپنلمنٹ کا عمل شروع کریں۔
میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ، صوبائی جوائنٹ ڈائریکٹروں ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹرل ، ڈپٹی ڈائریکٹر آڈیو ویژول ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ، کلچر آفیسر جموں ، اِنفارمیشن اَفسران اور ایڈمنسٹریٹیو آفیسر موجود تھے۔
ناظم اطلاعات نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ مذکورہ ڈیلیور ایبلز پر عمل در آمد کو ایک مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن کا کام مؤثر طریقے سے میڈیا پالیسی۲۰۲۲ کے تحت وضع کردہ قواعد کے تحت ہو۔