نئی دہلی// کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ایک بار پھر کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔محترمہ گاندھی نے بدھ کو ٹوئٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کورونا پازیٹیو پائی گئی ہیں۔ محترمہ گاندھی ایک بار پہلے بھی کووڈ 19 سے متاثر ہوئی تھیں۔
انہوں نے ٹویٹ کیا ‘‘آج ایک بار پھر میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا، گھر میں آئسولیشن میں رہ کر کورونا پروٹوکول پر پوری طرح عمل کروں گی۔