سرینگر//معروف پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھارت کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔
ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں دو دہائیوں تک جاری رہنے والے ٹینس کیریئر کے یادگار لمحات میں ثانیہ مرزا کو ہندوستانی پرچم تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میرا بھارت، میرا فخر ہے‘۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا بھارت کی پہلی خاتون ٹینس سپر اسٹار ہیں جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر سے اپنے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔
رواں سال جنوری میں ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے اور 2022ء ان کے 20 سالہ کیریئر کا آخری ٹینس سیزن ہے۔