جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ؛ اسرائیل اور اسلامک جہاد کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-09
in عالمی خبریں
A A
اسرائیلی فورسزکی فلسطینی مہاجرکیمپ میں فائرنگ،نوجوان ازجان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

غزہ//
اسرائیل کی غزہ پر تین روز تک وحشیانہ بمباری کے بعد امریکا اور مصر کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت اسلامک جہاد اور اسرائیلی فوج ایک دوسرے پر حملے نہیں کریں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر تین روز سے جاری بمباری میں اسلامک جہاد کے کمانڈر سمیت 44 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 350 سے زائد شہری زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ تھا کہ فضائی حملوں میں شدت پسند تنظیم اسلامک جہاد کے سینیئر کمانڈرز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جنھوں نے ہماری سرزمین کی جانب راکٹ مارے اور املاک کو نقصان پہنچایا۔
غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے اسرائیلی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان حملوں میں شہید ہونے والوں میں نصف سے زیادہ عام شہری شامل تھے جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔وحشیانہ بمباری میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اقوام متحدہ، مصر اور امریکا کی ثالث میں اسرائیل اور غزہ کی تنظیم اسلامک جہاد کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدے کے بعد دونوں جانب سے غیر معینہ مدت تک جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔
اسلامک جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے تہران میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مصر نے ہمارے 2 رہنماؤں خلیل عودہ اور شیخ باسم السعدی کی اسرائیلی قید سے رہائی کی ضمانت دی ہے۔زیاد النخالہ کے مطابق زیر حراست خلیل عودہ نے جیل میں بھو ہڑتال کر رکھی ہے۔ انھیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے گا اور دوران علاج ان کی رہائی کے معاملات طے کرلیے جائیں گے۔
اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی تفصیلات اور اسلامک جہاد کے جنرل سیکرٹری کے بیان پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
جنگ بندی کے اعلان کے بعد فلسطینیوں نے غزہ کی سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور اسے اپنی فتح قرار دیا۔ مقامی سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور نجی کمپنیاں بھی کھل گئیں۔
دوسری جانب میونسپل اداروں نے تباہ حال عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس مئی میں بھی اسرائیل نے غزہ پر مسلسل 11 روز تک بمباری کی تھی جس میں 250 فلسطینی شہید ہوگئے تھے جب کہ حماس کی جوابی کارروائی میں 13 اسرائیلی مارے گئے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل نے غزہ پر زیادہ بڑے حملے کا اعلان کر دیا

Next Post

شمالی ضلع بارہمولہ میں ریچھ نے کمسن لڑکے کو اپنا نوالہ بنایا‘ علاقے میں کہرام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
جنگلی جانور نے تین دنوں میں تین لوگوں کو لقمہ بنا لیا

شمالی ضلع بارہمولہ میں ریچھ نے کمسن لڑکے کو اپنا نوالہ بنایا‘ علاقے میں کہرام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.