ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کامن ویلتھ گیمز کے 10ویں روز تمغوں کی ہوئی بارش

بھارت کی جھولی میں 5 گولڈ سمیت 15 تمغے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-08
in کھیل
A A
کامن ویلتھ گیمز کے 10ویں روز تمغوں کی ہوئی بارش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

برمنگھم//
دولت مشترکہ کھیل۔ 2022 کا 10 واں دن ہندوستان کے لیے سنہرا دن ثابت ہوا۔ ہندوستان نے اس دن مجموعی طور پر 15 تمغے جیتے جن میں پانچ طلائی، چار چاندی اور چھ کانسہ کے تمغے شامل ہیں جن میں سے تین گولڈ باکسنگ میں آئے۔ چوتھا گولڈ میڈل ٹرپل جمپ میں آیا۔ اس کے علاوہ اچنتا شرتھ کمل اور سریجا اکولا کی جوڑی نے ٹیبل ٹینس میں مکسڈ ڈبلز میں شاندار مظاہرہ کیا اور طلائی کاتمغہ جیتا۔ اسی طرح ہندوستانی خواتین اور ہاکی ٹیم نے بالترتیب چاندی اور کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔آج دسویں دن تین بھارتی مکے باز – نکہت زرین (خواتین لائٹ فلائی ویٹ)، امت پنگھال (مردوں کا فلائی ویٹ) اور نیتو (خواتین کا کم از کم وزن) نے اپنے اپنے فائنل جیت لیے۔بھارتی مکے باز نکہتزرین نے اتوار کے روز کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہندوستان کا 17 واں گولڈ میڈل جیتا۔ نکہت نے خواتین کے لائٹ فلائی ویٹ (50 کلوگرام) زمرے کے یک طرفہ فائنل میں شمالی آئرلینڈ کی کارلی ایم سی ناول کو 5-0 سے شکست دے کر طلائی کاتمغہ جیتا۔زرین سے پہلے، ہندوستانی خاتونمکے باز نیتو گھنگھاس اور امت پنگھال نے آج ہندوستان کے لیے سونے کے تمغے جیتے ہیں۔ نیتو نے اتوار کو گولڈ میڈل میچ میں انگلینڈ کی ڈیمی جیڈ کو 5-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ کاجیتا۔اس کے ساتھ ہی مردوں کے 48-51 کلوگرام وزن کے زمرے میں امت پنگھال نے گولڈ میڈل جیتا۔ امت نے طلائی تمغہ کے مقابلے میں انگلینڈ کے کیران میکڈونلڈ کو 5-0 سے شکست دی اور اتوار کے روز باکسنگ میں طلائی کاتمغہ جیتا۔بھارت کے ساگر اہلاوت کو سپر ہیوی ویٹ زمرہ یعنی 92 کلوگرام میں چاندی کے تمغے سے مطمئن ہونا پڑا۔ انہیں فائنل میں انگلینڈ کے ڈیلیشیئس اوری نے 5-0 سے شکست دی۔مردوں کی ٹرپل جمپ میں بھارت نے دو تمغے جیتے، جس میں الدھوس پال نے سونے (17.03 میٹر جمپ) اور عبداللہ ابوبکر نارنگولینٹیوید نے چاندی کا تمغہ(17.02 جمپ) جیتا۔ دریں اثنا، انو رانی اور سندیپ کمار نے بالترتیب خواتین کی جیولین تھرو اور مردوں کی 10 کلومیٹر دوڑ میں بھارت کے لیے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔مکسڈ ڈبلز میں ہندوستان کے اچنتا شرتھ کمل اور سریجا اکولا کی جوڑی نے ملیشیا کے جیوین چونگ اور کیرین لین کو 11-4، 9-11، 11-5، 11-6 سے شکست دے کر طلائی کاتمغہ جیتا۔اس سے قبل اچنتا شرتھ کمل اور ساتھیان گناشیکھرن کی جوڑی نے ٹینس ڈبلز مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ ہندوستانی جوڑی کو طلائی تمغہ کے مقابلے میں انگلینڈ کے پال ڈرنک ہال اور لیام پچفورڈ کی جوڑی نے شکست دی۔ہندوستانی جوڑی کو انگلش جوڑی سے 11-8، 8-11، 3-11، 11-7، 4-11 سے شکست ہوئی اور اسے چاندی سے ہی اکتفا کرنا پڑا۔بھارت نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں کپتان اور گول کیپر سویتا کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پنالٹی شوٹ آوٹ میں نیوزی لینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیتا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر تھیں جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔ جہاں بازی بھارتی ٹیم کے ہاتھ لگی۔ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 9 رن سے شکست ہوئی۔ آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 161 رن بنائے۔ بیتھ مونی نے 61 رن بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم 152 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہرمن پریت کور نے 65 رن بنائے۔ ایک موقع پر ہندوستانی ٹیم تین وکٹوں کے نقصان پر 118 رن بنا چکی تھی۔ اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور ہندوستانی ٹیم میچ ہار گئی۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو فائنل میں شکست کے بعد چاندی پر ہی اکتفاکرنا پڑی۔ آسٹریلیا نے تاریخی گولڈ اپنے نام کر لیا۔ خواتین کی کرکٹ کو پہلی بار کامن ویلتھ گیمز میں شامل کیا گیا ہے۔دپیکا پلیکل اور سورو گھوشال نے اسکواش کے مکسڈ ڈبلز میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں آسٹریلیاکی لوبان ڈونا اور پیلی کیمرون کی جوڑی کو 2-0 سے شکست دی۔ پلیکل اور سورو نے پہلا گیم 11-8 اور دوسری گیم 11-4 سے جیتا۔ہندوستانی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی کدامبی سری کانت نے سنگاپور کے جیا ہینگ تہہ کو لگاتار گیمز میں 21-15، 21-18 سے شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیتا۔ سری کانت کو سیمی فائنل میں ملیشیا کے انگاتجے یونگ نے شکست دی۔اس کے علاوہ ترشا جولی اور گایتری گوپی چند پلیلا کی جوڑی نے خواتین کے ڈبلز میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔ کانسہ کے تمغے کے مقابلے میں ہندوستانی جوڑی نے سوان یووینڈی چن اور سومرویل کی آسٹریلیائی جوڑی کو لگاتار گیمز میں 21-15، 21-18 سے شکست دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اولمپکس میں بھی بھارت کا ڈنکا بجے گا: انوراگ ٹھاکر

Next Post

پاک، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
Next Post
انگلش ٹیم کا 15 سال بعد اہم کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان پہنچے کا امکان

پاک، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.