اسلام آباد/جموں///
جنوبی کشمیر کے اسلام آباد ضلع میں ہفتہ کی شام ایک۶۱ سالہ شخص کی بجلی کا جھٹکا لگنے سے موت ہو گئی۔
وزیر احمد بیگ ولد ثناء اللہ بیگ ساکن کچل گنڈ ویریناگ کو اس وقت بجلی کا زوردار جھٹکا لگا جب وہ کچل گنڈ کے قریب دہگام نالہ میں برقی رو کی مدد سے مچھلیاں پکڑ رہا تھا۔ اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
اس دوران جموںکشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی تحصیل میں خاتون اور بھینس کرنٹ لگنے سے از جان ہوئے۔
مقامی لوگوں نے پی ڈی ڈی حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے اور شاہراہ پر دھرنا دیا۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ کے منڈی تحصیل گاؤں میں ہفتے کے روز خاتون اور بھینس کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی ازجان ہوئے۔متوفی خاتون کی شناخت پروینہ اختر کے بطور ہوئی ہے۔جوں ہی خاتون کی لاش اْس کے آبائی گاوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔
نامہ نگار نے بتایا کہ لوگوں نے منڈی فتح پورہ روڑ پر دھرنا دیا اور الزام لگایا کہ محکمہ بجلی کی لاپروائی کے نتیجے میں ہی خاتون کی موت واقع ہوئی۔انہوں نے بتایا ہ علاقے میں کھمبوں کے بجائے ترسیلی لائنیں درختوں سے گزر رہی ہیں جس وجہ سے خاتون کی موت واقع ہوئی۔