سرینگر//
جموں کشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے۸۲۳نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔اس مدت کے دوران یو ٹی میں مزید دو لوگوں کی کووڈ سے موت ہوئی ہے ۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی ۸۲۳ مثبت معاملات میں سے ۶۳۳کاکشمیر اور ۱۹۰ کا تعلق جموں صوبہ سے ہے۔
اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد۴لاکھ۶۸ہزار۲۴۵تک پہنچ گئی ہے‘جن میں سے۵۱۳۳(صوبہ جموں میں۱۴۲۶؍اور کشمیر صوبے میں۳۷۰۷)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک۴لاکھ۵۸ہزار۳۳۶؍اَفراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔
بیان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع سرینگر میں۲۱۲،ضلع بارہمولہ میں۱۵۹،ضلع بڈگام میں۸۳، ضلع پلوامہ میں۱۲ ،ضلع کپواڑہ میں۴۱،ضلع اسلام آباد میں۴۸ ، ضلع بانڈی پورہ میں ۳۷، ضلع گاندربل میں ۹‘ ضلع شوپیان میں ایک اورضلع کولگام میں۳۱ نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
اِسی طرح ضلع جموں میں۱۱۸، ضلع اودھمپور میں۳،ضلع راجوری میں۸، ضلع ڈوڈہ میں۱۱، ضلع کٹھوعہ میں۶،ضلع سانبہ میں۸ ، ضلع پونچھ میں۷ ،ضلع رام بن میں۱۲؍ اورضلع کشتواڑ میں ۱۷نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ضلع رِیاسی میں آج کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اِس مدت کے دوران۲لوگوں کی اس وائرس سے موت واقع ہوئی ہے جن میں ایک کاجموں اور ایک کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے ۔اب تک جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد۴۷۷۴تک پہنچ گئی ،جن میں سے۲۴۲۹کا کشمیر اور۲۳۴۵کاتعلق جموں صوبہ سے ہے۔
اِسی دوران آج مزید۶۷۹؍اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں۴۳۳صوبہ کشمیر اور۲۴۶کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
دریں اثنا کورونا کے یومیہ معاملات میں لگاتار اضافہ کے باعث لوگوں میں ایک دفعہ پھر فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ڈاکٹروں نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ماسک کے ذریعے ہی وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ اگر چہ گھبرانے کی ضرورت نہیں تاہم لوگوں سے التجا ہے کہ وہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں خاص طور پر شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت کرنے سے گریز کریں۔