نئی دہلی// نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو جمعرات کو سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
یہ اطلاع نائب صدر کے سکریٹریٹ نے یہاں دی۔
سکریٹریٹ کے مطابق مسٹر نائیڈو دن کے وقت ڈاکٹر سنگھ کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ مسٹر نائیڈو نے سابق وزیر اعظم کے مستقبل کے لیے خوشگوار اور صحت مند زندگی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔
سابق وزیر اعظم اس وقت راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ وہ حال ہی میں ختم ہونے والے صدارتی انتخابات میں وہیل چیئر پر بیٹھ کر ووٹ ڈالنے آئے تھے ۔