لاہور//
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اظہر علی کے متبادل کھلاڑی کا نام بتایا ہے۔ سماء ٹی وی پر پروگرام میں میزبان نے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ ہم نے سنا کہ اظہر علی کو ریسٹ دیا ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ ان کو پرفامنس کی وجہ سے بٹھایا گیا تھا اب اظہر علی کا فیوچر آپ کیا دیکھ رہے ہیں کیا انہیں 100 ٹیسٹ میچز کھلائے جائیں گے۔
جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اب جو کھلاڑی اظہر علی کی جگہ کھیلے وہ پرفارم نہیں کریں گے تو اظہر علی واپس آجائیں گے ،اس طرح تو ہوتا ہے۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ شان مسعود کو کچھ عرصے سے دیکھ رہا ہوں اس کی کرکٹ میں بہت بہتری آئی ہے ، وہ آپ کے پاس بینچ پر موجود ہے اور پورا بیٹسمن ہے۔ لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ اظہر علی کے لئے سلیکشن کمیٹی کے دماغ میں کیا چل رہا ہے۔