نئی دہلی///
وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین کے ویٹ لفٹنگ کے 71 کلو گرام زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہرجیندر کور کو مبارک باد دی ہے۔
وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا؛
’’ہمارے ویٹ لفٹنگ کے دستے نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمس (سی ڈبلیو جی) میں غیر معمولی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، ہرجیندر کور نے بھی ایک کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ ان کی اس خصوصی حصولیابی پر انہیں مبارک باد۔ ان کی مستقبل کی کاوشوں کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں‘‘۔