لاہور//
سابق کپتان مصباح الحق اور سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی دوبارہ کرکٹ کے میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھارت کی 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے لیجنڈز لیگ کرکٹ کا انعقاد کیا ہے۔اس حوالے سے تین ٹیموں پرمشتمل ٹورنامنٹ 17 ستمبر سے 8 اکتوبر تک بھارت کے 5 شہروں میں کھیلا جائے گا۔
میچز کے حوالے سے کولکتہ،لکھن، نئی دلی، جودھ پور،کٹک یا راجکوٹ کے نام سامنے آئیں ہیں۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق اس لیگ میں مصباح الحق اور سارو گنگولی کے علاوہ ایون مورگن،وریندر سہواگ،مرلی دھرن،جونٹی رہوڈز،مچل جانسن،بریٹ لی،شین واٹسن،راس ٹیلر اور ڈیل اسٹین ایکشن میں دکھائی دیں گے۔