جموں/29 جولائی
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے چندک بیلہ علاقے میں سیلابی ریلے میں پھنسے 26 افراد کو بچانے کے لئے آپریشن جمعے کو دوسرے دن بھی جاری ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے چندک بیلہ علاقے میں ایک مقامی دریا میں زور دار بارشوں سے آنے والے سیلابی ریلے میں چھ کنبوں سے تعلق رکھنے والے 26 افراد پھنس گئے ۔انہوں نے کہا کہ ان افراد کو بچانے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے ۔
بتادیں کہ انتظامیہ نے فوج کی مدد سے گذشتہ روز چار افراد کو نکال کر بچا لیا تھا