جمعرات, اکتوبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مودی جی کی۲۰۴۷ پر نظریں ؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-10-08
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یہ گستاخانہ سوچ!

یہ کیا بات ہوئی….؟

                صاحب اس بات کا اعتراف ان کے بدترین دشمن بھی کریں گے اور…. اور سو فیصد کریں گے کہ اپنے مودی جی غضب کے مقرر ہیں…. ان کی شعلہ بیانی کے کیا کہنے …. جب بولنے پر آجائیں تو …. تو کسی پر بھی ان کا جادو چل جائے …. پہلی بار…. وزےر اعظم ہند بن جاننے کے بعد پہلی بار جب انہوں نے لال قلعہ کی فصیل سے یوم آزادی کے موقع پر خطاب کیاتو ….تب ہی ہم سمجھ گئے تھے کہ جناب ایک لمبی اننگ کھیلنے والے ہیں اور…. اور آج اقتدار میں ۲۵سال مکمل کرنے پر ان کا خطاب سننے کے بعد ہماری رائے بدلی نہیں بلکہ اور زیادہ پختہ ہو گئی کہ …. کہ  انہوں جناب نے تو۲۰۴۷پر بھی نظریں جمائیں رکھی ہیں‘اسی لئے تو انہوں نے کہا’We Will Do It‘۔مودی جی کی باتوں میں جادو ہے …. کسی نے شاعر نے کیا خوب کہا ہے….’جادو تھا یا کہ طلسم تمہاری زبان میں …. تم جھوٹ کہہ رہے تھے ‘ مجھے اعتبار تھا‘…. نہیں صاحب ہماری یہ جرا ٔت کہاں …. ہم اتنے گستاخ نہیں جو ہم عزت مآب  وزیر اعظم ہند پر جھوٹ بولنے کا الزام لگائیں …. نہیں جناب ہم صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ …. کہ ان کی زبان میں سچ میں جادو ہے…. ایسا جادو کہ لوگ ان کی کہی ہو ئی ہر ایک بات پر اعتبار کرتے ہیں…. اسے سچ سمجھتے ہیں…. اور یہ ایک بات ‘ یہ ایک ہنر وزیر اعظم مودی کی ایک لمبی اور طویل اننگ کھیلنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے …. کم …. بہت کم لوگوں میں یہ گن ہو تا ہے…. مودی جی کے پیشرو‘ داکٹر منموہن سنگھ کو ہی لیجئے …. اللہ میاں نے انہیں ہر ایک چیز سے نوازا تھا…. عقل و ذہانت ‘ فہم و فراست ‘ لیکن…. لیکن اگر ان میں کسی بات کی کمی تھی تو…. تو بات کرنے کی کمی تھی…. بے چارے کم گو تو تھے ہی ساتھ میں ہی جب بولتے تھے تو…. تو صاف دکھتاتھا کہ کم بخت الفاظ ان کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں…. وہ ان کے ساتھ آنکھ مچولی کا کھیل ‘ کھیل رہے ہیں…. ڈاکٹر صاحب سچ بھی بولتے تو…. تو بھی ان کی باتوں پر یقین کرنے کو جی نہیں کرتا تھا…. بالکل بھی نہیں کرتا تھا …. اور ایک مودی جی ہیں…. جن میں یہ خدا داد صلاحیت ہے…. باتیں بنانے ‘ ہمارا مطلب ہے کہ باتیں کرنے کی‘ باتیں سنانے کی خداداد صلاحیت …. ایسی صلاحیت جو کسی اپوزیشن لیڈر میں موجود نہیں ہے …. اسی لئے تو …. تو وہ وزیر اعظم کی باتیں سن کر جل بھن جاتے ہیں اور …. اور حسد کی آگ میں راکھ ہو کر انہیں جملہ باز کہتے ہیں ۔ ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کی جنگلی حیات کی واپسی

Next Post

کولگام:پانچ مبینہ دہشت گرد  معاونین گرفتار‘اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ گستاخانہ سوچ!

2026-10-07
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ کیا بات ہوئی….؟

2026-10-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اگر اللہ میاں بھی….

2026-10-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عروج و زوال

2026-10-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کہنے اور کرنے میں فرق کیوں؟                

2026-10-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

قرار داد پاس ہو گئی ……. اب آگے؟

2026-09-29
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست میں سیاست؟ ہاں تو!

2026-09-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 ہم ناشکرے ہیں!             

2026-09-25
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

کولگام:پانچ مبینہ دہشت گرد  معاونین گرفتار‘اسلحہ و گولہ بارود برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.