ہفتہ, نومبر 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ، پیراگوئے اور علاقائی شراکت داروں کی مغربی نصف کرہ میں ایرانی سرگرمیوں کی مذمت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-07
in عالمی خبریں
A A
امریکہ، پیراگوئے اور علاقائی شراکت داروں کی مغربی نصف کرہ میں ایرانی سرگرمیوں کی مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کے شہر اوڈیسا پر روسی حملے، چار ہلاک

اپیک سربراہی اجلاس: ٹرمپ نے ایشیا کو امریکی توانائی برآمد کرنے کی پیشکش کی

واشنگٹن، 6 اکتوبر (یو این آئی) امریکہ اور مغربی نصف کرہ کے نو دیگر ممالک نے منگل کو خطے میں ایران اور اس کے اتحادیوں کی مبینہ دہشت گردانہ سرگرمیوں اور دیگر ’مضر اثرات‘ کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے تعاون مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
امریکہ، ارجنٹینا، کینیڈا، کولمبیا، کوسٹا ریکا، ڈومینیکن ریپبلک، گیانا، پیراگوئے، پیرو اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی حکومتوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کی سرگرمیوں میں مہلک سازشیں، غیر قانونی طور پر فنڈز جمع کرنا، سیاسی مداخلت اور بیرونی اثر و رسوخ کی کارروائیاں شامل ہیں۔
بیان میں ایران اور اس کے اتحادیوں پر دہشت گرد نیٹ ورک مضبوط کرنے، اپنے مبینہ مخالفین کو دباؤ میں لانے، قانونی یا انتظامی عمل کو متاثر کرنے اور علاقائی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا بھی الزام عائد کیا گیا۔
ممالک نے مشترکہ بیان میں کہا، ’’اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے اتحادیوں کو یہ کارروائیاں فوری طور پر روک دینی چاہئیں۔‘‘
یہ بیان گزشتہ ماہ امریکہ اور پیراگوئے کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ ’انسداد بین الاقوامی دہشت گردی فورم‘ کے بعد جاری کیا گیا۔ واشنگٹن کے مطابق فورم کا مقصد مغربی نصف کرہ کے ممالک کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو مضبوط کرنا اور ایرانی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ یہ فورم ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعاون بڑھانے اور مغربی نصف کرہ کی سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کا حصہ تھا۔
ممالک نے خطے کی حکومتوں کی جانب سے ایرانی سرگرمیوں، بالخصوص ان کے بقول مہلک سازشوں، کے خلاف اقدامات کا خیرمقدم کیا اور خطرے سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات، بہتر رابطہ کاری اور تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔
تاہم مشترکہ بیان میں ایران یا اس کے اتحادیوں کے خلاف کسی نئی پابندی یا دیگر ٹھوس اقدامات کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ کے وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا

Next Post

حوثی باغیوں کا ریاض اور ابہا کے ہوائی اڈوں اور سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
عالمی خبریں

یوکرین کے شہر اوڈیسا پر روسی حملے، چار ہلاک

2026-11-20
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

اپیک سربراہی اجلاس: ٹرمپ نے ایشیا کو امریکی توانائی برآمد کرنے کی پیشکش کی

2026-11-20
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار
عالمی خبریں

چین اور امریکہ کے تعلقات مستحکم اور سازگار انداز میں آگے بڑھے ہیں: شی جن پنگ

2026-11-20
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ ایران تنازع کو ‘کبھی ختم نہ ہونے والی جنگ’ نہیں بننے دیں گے: جے ڈی وینس

2026-11-18
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران جنگ کے معاشی اثرات کی تلافی کے لیے ہر ایک امریکی خاندان کو 1700 ڈالر کے چیک دینے کی تجویز

2026-11-18
شام؛ گرجا گھر میں راکٹ حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی
عالمی خبریں

بحرین کا متعدد ایرانی فضائی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

2026-11-18
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد
عالمی خبریں

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں 17 افراد ہلاک

2026-11-18
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کے بجائے معاشی دباؤ جاری رکھنے کا ٹرمپ کا فیصلہ

2026-11-12
Next Post
حوثی باغیوں کا ریاض اور ابہا کے ہوائی اڈوں اور سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ

حوثی باغیوں کا ریاض اور ابہا کے ہوائی اڈوں اور سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.