بدھ, اکتوبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ کے وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-07
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کے وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر

حوثی باغیوں کا ریاض اور ابہا کے ہوائی اڈوں اور سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ

واشنگٹن، 6 اکتوبر (یو این آئی) امریکہ میں ایک وفاقی جج نے تارکینِ وطن پر عائد بھاری جرمانوں کا نفاذ روک دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق بوسٹن کے ضلعی جج ‘جارج او ٹول’ نے ملک بدری کے حتمی احکامات کے باوجود امریکہ ترک نہ کرنے والے تارکینِ وطن پر 18 لاکھ ڈالر تک کے انتظامی جرمانے کے نفاذ کی کوششیں روک دی ہیں۔ جج نے اس جرمانے کو غیر قانونی طریقے سے عائد کیے گئے جرمانے قرار دیا ہے۔
او ٹول نے یہ فیصلہ گزشتہ سال امیگرنٹ لیگل ریسورس سینٹر (آئی ایل آر سی) کی جانب سے دائر کی گئی ایک اجتماعی درخواست پر سنایا ہے۔ مقدمے میں ان ہزاروں افراد میں سے دو تارکینِ وطن بھی شامل تھے جن پر محکمہ داخلی سلامتی نے جرمانے عائد کیے تھے۔
او ٹول نے اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ جرمانے درخواست گزاروں کو اچانک مالی تباہی سے دوچار کر سکتے ہیں لہٰذا ان اقدامات کو روکنا انتہائی ضروری ہے۔
او ٹول نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ’’درخواست گزار پہلے ہی معاشی طور پر غیر مستحکم حالات میں زندگی گزار رہے ہیں”۔
امریکہ وزارتِ داخلہ سلامتی نے جولائی میں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ سال ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے کے بعد سے، 103,000 سے زائد جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں۔ ان جرمانوں کی مجموعی مالیت تقریباً 84 ارب ڈالر ہے۔
واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے 1996 کے قانون برائے غیر قانونی نقل مکانی اصلاحات اور تارکینِ وطن کی ذمہ داری کے تحت انتظامی جرمانے عائد کرنے کی اجازت دی تھی تاہم اس سے قبل کسی بھی حکومت نے ان جرمانوں کو عملی طور پر نافذ نہیں کیا تھا۔
انتظامیہ نے دوبارہ نافذ کی گئی اس پالیسی کے تحت ان تارکینِ وطن پر جو ملک بدری کے حکم کے باوجود امریکہ سے نہیں نکلے یومیہ 998 ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔
حکام کی طرف سے یہ جرمانے زیادہ سے زیادہ پانچ سال کی سابقہ مدت کے لیے بھی عائد کیے جانے کے بعد بعض افراد پر مجموعی جرمانہ 18 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
وزارتِ داخلہ سلامتی اوروزارتِ انصاف نے جولائی 2025 میں 30 روزہ پیشگی اطلاع کی مدت ختم کر دی اور اعتراض دائر کرنے کے طریقۂ کار کو محدود کر کے اس عمل کو تیز کر دیا ہے۔
محکمہ نقل مکانی و کسٹم (آئس) نے یہ جانچ کیے بغیر کہ ملک سے نہ نکلنے کا عمل کسی فرد کی ارادی یا غیر ارادی کوشش تھا، معیاری تیار شدہ فارم استعمال کرتے ہوئے معمول کے مطابق جرمانے عائد کر دیئے تھے۔
جج او ٹول نے کہا ہے کہ سرکاری نوٹسوں میں یہ بتانے کے لیے مخصوص وجوہ موجود نہیں تھیں کہ کسی فرد کا طرزِ عمل مالی جرمانے کا سبب کیوں ہے، اس لیے یہ جرمانے انتظامی طریقۂ کار کے قانون (Administrative Procedure Act) کی خلاف ورزی ہیں۔
جج نے مزید کہا ہے کہ انتظامیہ نے پالیسی میں تبدیلیاں نافذ ہونے سے قبل عوام کو ان کا جائزہ لینے اور اپنی رائے پیش کرنے کا موقع فراہم نہ کرکے وفاقی قواعد وضع کرنے کے تقاضوں کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اتحادی افواج کا یمن میں آپریشن، حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے

Next Post

امریکہ، پیراگوئے اور علاقائی شراکت داروں کی مغربی نصف کرہ میں ایرانی سرگرمیوں کی مذمت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
عالمی خبریں

جے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر

2026-10-07
حوثی باغیوں کا ریاض اور ابہا کے ہوائی اڈوں اور سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ
عالمی خبریں

حوثی باغیوں کا ریاض اور ابہا کے ہوائی اڈوں اور سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ

2026-10-07
امریکہ، پیراگوئے اور علاقائی شراکت داروں کی مغربی نصف کرہ میں ایرانی سرگرمیوں کی مذمت
عالمی خبریں

امریکہ، پیراگوئے اور علاقائی شراکت داروں کی مغربی نصف کرہ میں ایرانی سرگرمیوں کی مذمت

2026-10-07
اتحادی افواج کا یمن میں آپریشن، حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے
عالمی خبریں

اتحادی افواج کا یمن میں آپریشن، حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے

2026-10-07
عالمی خبریں

اسرائیل نے فوج کو غزہ پر حملوں کے لئے تیاری کا حکم دے دیا

2026-10-07
عالمی خبریں

مکہ معاہدہ” سیکریٹری جنرل نعمان محمود ہونگے

2026-10-07
عالمی خبریں

غزہ میں جنگ بندی مستقل طور سے بحال کروائی جائے: گوتیرس

2026-10-07
عالمی خبریں

اسرائیل خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: امریکی خفیہ رپورٹ

2026-10-07
Next Post
امریکہ، پیراگوئے اور علاقائی شراکت داروں کی مغربی نصف کرہ میں ایرانی سرگرمیوں کی مذمت

امریکہ، پیراگوئے اور علاقائی شراکت داروں کی مغربی نصف کرہ میں ایرانی سرگرمیوں کی مذمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.