منگل, اکتوبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ کیا بات ہوئی….؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-06
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اگر اللہ میاں بھی….

عروج و زوال

                نہیں صاحب، ایسا نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے کہ ہمیں کسی کی نیت پر شک ہے…. اپنے بادشاہوں، معاف کیجیے، کہنے کا مطلب ہے کہ اپنے حکمرانوں کی نیت پر تو بالکل بھی نہیں ہے…. لیکن…. لیکن صاحب، ایک بات جو ہماری سمجھ میں نہیں آ رہی ہے اور…. بالکل بھی نہیں آ رہی ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے سمارٹ میٹر والے علاقوں میں بلاخلل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی جو ہدایت دی ہے، یا ہدایت دے رکھی ہے، سالہا سال پہلے دے رکھی ہے، اس پر عمل کیسے ہوگا؟اگر آپ کی سمجھ میں کچھ آ رہا ہے تو…. تو برائے مہربانی ہمیں بھی سمجھائیے….اور اس لیے سمجھائیے کہ ابھی تک میٹر والے علاقے کیا اور بغیر میٹر والے کیا…. سمارٹ میٹر کیا اور غیر سمارٹ میٹر کیا…. ایک ہی صف میں کھڑے ہیں ہم سب…. میٹر والوں کو بلاخلل اور بلاکٹوتی کے بجلی مل رہی ہے اور نہ غیر میٹر والے علاقوں کو…. سمارٹ میٹر والے بھی اس کٹوتی سے مستثنیٰ نہیں ہیں اور…. اور بالکل بھی نہیں ہیں۔تو صاحب، سمارٹ میٹر والے علاقوں میں ہمارے حکمران جس بلاخلل اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی بات کر رہے ہیں، وہ بجلی کہاں سے آئے گی؟ اس بجلی کو کہاں سے اور کون خریدے گا کہ…. کہ پہلے ہی ہم پر واضح کیا جا چکا ہے اور…. اور واضح ہدایات بھی دی جا چکی ہیں کہ…. کہ اضافی بجلی خریدی نہیں جائے گی…. پھر بجلی کہاں سے آئے گی؟کیا ان علاقوں کو مزید تاریکیوں میں ڈبو دیا جائے گا جہاں ابھی میٹر اور سمارٹ میٹر نہیں لگے ہیں؟ صاحب، اگر حکمرانوں کا کوئی ایسا ارادہ ہے تو…. تو یہ تو ان علاقوں سے ناانصافی ہے، زیادتی ہے اور…. اور ظلم بھی ہے کہ…. کہ اگر ان علاقوں میں میٹر یا سمارٹ میٹر نہیں لگا ہے تو…. تو اس میں بیچارے لوگوں کی کیا خطا ہے؟ ان کی تو کوئی خطا نہیں ہے کہ…. کہ یہ نااہلی حکومت کی ہے…. نکما پن انتظامیہ کا ہے…. لوگوں کی کوئی خطا نہیں ہے کہ….کہ پہلے ہی لوگوں کو….کشمیر کے لوگوں کو سزا مل رہی ہے…. بے ہنگم بجلی کٹوتی کی وجہ سے انہیں سزا مل رہی ہے…. انہیں تکلیف ہو رہی ہے، انہیں پریشانی ہو رہی ہے۔ہمیں یقین ہے کہ ایسا ویسا کچھ نہیں کیا جائے گا اور…. اور بغیر میٹر والے علاقوں کو مزید کوئی سزا نہیں دی جائے گی کہ…. کہ اگر انتظامیہ سچ میں سمارٹ میٹر والے علاقوں میں بغیر خلل بجلی فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے اور…. اور سو فیصد ہے تو…. تو پھر اب تک اس بات کو یقینی کیوں نہیں بنایا گیا ہے؟کہ اللہ میاں کی قسم، ابھی تو سرما آیا بھی نہیں ہے، ابھی تو خزاں ہی چل رہی ہے اور خزاں میں ہی بجلی کی فراہمی پر بھی خزاں چھا گئی ہے اور سو فیصد چھا گئی ہے…. ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حقوق کی بحالی کے لیے اتحاد ناگزیر ہے

Next Post

بارہمولہ میں موبائل، سم اور جراثیم کش دوا کی دکانوں پر جانچ مہم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اگر اللہ میاں بھی….

2026-10-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عروج و زوال

2026-10-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کہنے اور کرنے میں فرق کیوں؟                

2026-10-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

قرار داد پاس ہو گئی ……. اب آگے؟

2026-09-29
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست میں سیاست؟ ہاں تو!

2026-09-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 ہم ناشکرے ہیں!             

2026-09-25
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

انہیں لڑنے دیں !

2026-09-24
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اسمبلی اجلاس یا…….؟

2026-09-23
Next Post
سم کارڈوں کا غلط استعمال ‘ ایس آئی اے کے چھاپے

بارہمولہ میں موبائل، سم اور جراثیم کش دوا کی دکانوں پر جانچ مہم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.