جمعرات, اکتوبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

یہ رشک ہے اور نہ حسد

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-10-01
in ٹاپ سٹوری
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموںکشمیر اسمبلی کا خزاں اجلاس اختتام پذیر

’موسیٰ کی ہلاکت سے جموں و کشمیر میں لشکر طیبہ کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا‘

                نہیں صاحب ہمیں رشک نہیں ہو رہاہے…. اللہ گواہ حسد بھی نہیں …. ہم رشک اور حسد میں جل بھن نہیں رہے ہیں‘ بالکل بھی نہیں رہے ہیں‘ لیکن صاحب ایک بات تو ہے…. اور وہ یہ ہے کہ اگر ٹرمپ صاحب ہمارے ہمسایہ ملک کے وزیر اعظم اور فوج کے سربراہ کو بہترین شخصیات قرار دیں تو…. تو پھر سوچنا تو پڑے گا…. ٹرمپ صاحب کے معیارات اور ان کی ذہنی صحت کے بارے میں سوچنا پڑے گا کہ…. کہ کس بنیاد پر ‘ کس معیار پر انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم اور اس ملک کے فوجی سربراہ کو بہترین شخصیات قراردیا …. ہمیں یقینا کوئی اعتراض نہیں ہے….ہم اعتراض کر بھی نہیں سکتے ہیں…. لیکن جو اعتراض کر سکتے ہیں اور جنہیں اعتراض ہے…. ان سے پوچھ لیجئے…. عام پاکستانیوں سے پوچھ لیجئے کہ وہ ان دونوں حضرات کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں…. اور ٹرمپ صاحب نے ان دونوں کے بارے میں جو کچھ کہاہے‘ کیا وہ اس سے اتفاق کرتے ہیں…. امریکی صدر نے شہباز شریف اور عاصم منیر کے بارے میں جو رائے قائم کی ہے…. کیا وہ اس رائے سے اتفاق رکھتے ہیں…. آپ کو حقےقت خود بخود معلوم ہو جائےگی…. اور جب ایک بار آپ کو حقیقت معلوم ہو جائےگی تو…. تو آپ بھی رشک اور حسد میں یقینا جل بھن نہیں جائیں گے…. لیکن آپ بھی سوچیں گے کہ یہ کیا ہو رہا ہے…. ٹرمپ صاحب کرکیا رہے ہیں‘ کہہ کیا رہے ہیں…. اور یہ جناب جو کراور کہہ رہے ہیں اس کا اصل مقصد کیا ہے…. ہدف کیا ہے ….مانتے ہیں اور جانتے بھی کہ ہر ملک کو اپنے مفادات کا خیال رکھنے کا حق حاصل ہے…. امریکہ کو بھی …. لیکن صاحب پاکستان کی سول اور فوجی قیادت کی ناز برداری اور انکے تعریفوں…. جھوٹی تعریفوں کے پل باندھنے سے امریکہ اور اس کے صدر صاحب آخر اپنے ملک کے کن مفادات کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں ؟کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ ٹرمپ صاحب کی شخصیت پر ان کی بڑھتی عمر نے غلبہ پالیا ہے…. اسی لئے وہ ماضی بھولتے جارے ہیں…. ماضی میں ہمارے ہمسایہ ملک کے بارے میںیہ جناب جو کچھ بھی کہتے تھے وہ یہ بھولتے جا رہے ہیں…. انہیں یاد نہیں کہ پاکستان اور اس کا ڈی این اے اصل میں کیا ہے…. ہمیں یقین ہے کہ بات یہی ہے‘ کچھ اور نہیں …. کچھ اور نہیں ہو سکتی ہے…. بالکل بھی نہیں ہو سکتی ہے ۔ ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تنخواہوں میں اضافہ اور جموں و کشمیر کی مالی حقیقت

Next Post

شرما کا عمر عبداللہ پر  ریاستی حیثیت کی بحالی کی مانگ کو ’سبوتاژ‘ کرنے کا الزام

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے بیچ اسمبلی کا بجٹ اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
اہم ترین

جموںکشمیر اسمبلی کا خزاں اجلاس اختتام پذیر

2026-10-01
’جموں کشمیر میں گزشتہ تین برسوں میں حالات کافی مستحکم ہو ئے ہیں‘
اہم ترین

’موسیٰ کی ہلاکت سے جموں و کشمیر میں لشکر طیبہ کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا‘

2026-10-01
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

اسمبلی میں ریاستی حیثیت کی قرارداد کیخلاف بی جے پی کا احتجاج

2026-10-01
ہندوستانی صارفین سوشل میڈیا پر۳گھنٹے سے زیادہ گزارتے ہیں‘ گیمنگ پرروزانہ۴۶ منٹ : رپورٹ
اہم ترین

’ سوشل میڈیا صحافیوں کو ضابطے میں لانے کے لیے رہنما اصول مرتب کیے جائیں گے‘

2026-10-01
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

ایل جی سنہا کی آپریشن درشٹی کی اختتامی تقریب میں شرکت

2026-10-01
ساسکی اسکیم پر وحید پرہ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا 
اہم ترین

پرہ کی چیف سیکریٹری اور  سیکریٹری قانون کے خلاف  مراعاتِ ایوان کی تحریک

2026-10-01
سجاد لون کے فیصلے سے بی جے پی کے ست شرمہ کو فائدہ؟
اہم ترین

اسمبلی میں ای ڈبلیو ایس  اسنادمیں علاقائی تفاوت  پر سجاد لون کے سوالات

2026-10-01
وزیر اعظم مودی کا حماس ،اسرائیل امن معاہدے کا خیر مقدم
اہم ترین

مودی اور ٹرمپ کے  درمیان ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعاون پر پیش رفت کا جائزہ

2026-10-01
Next Post
’عوامی مینڈیٹ سے غداری‘:بی جے پی کی این سی پر لینڈ گرانٹس بل کے حوالے سے تنقید

شرما کا عمر عبداللہ پر  ریاستی حیثیت کی بحالی کی مانگ کو ’سبوتاژ‘ کرنے کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.