سری نگر؍۲۱ ستمبر
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پیر کے روز سرینگر میں شروع ہونے والا جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خزاں اجلاس عوام کو درپیش مسائل پر بامعنی بحث اور غور و خوض کا موقع ہے۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر نے ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا، ’’جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خزاں اجلاس آج سری نگر میں شروع ہوا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ اجلاس عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی امنگوں سے متعلق مسائل پر بامعنی بحث، تعمیری غور و خوض اور تبادلۂ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔‘‘
اسمبلی کا سات روزہ خزاں اجلاس ہنگامہ خیز انداز میں شروع ہوا، جب اپوزیشن بی جے پی نے مختلف عوامی مسائل پر عمر عبداللہ حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی۔
حکومتی بنچوں نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔(ویب ڈیسک)










