(ایجنسیاں )
جموں؍۱۸ نومبر
جموں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب بدھ کے روز ایک اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدور کو حراست میں لے لیا گیا۔
حکام کے مطابق اس کے موبائل فون میں موجود ایک واٹس ایپ گروپ میں پاکستان کے متعدد موبائل نمبر پائے گئے، جس کے بعد سکیورٹی ایجنسیاں اس کے رابطوں کی تصدیق اور گروپ کے ساتھ اس کی وابستگی کی نوعیت کا پتہ لگانے میں مصروف ہیں۔
حکام نے بتایا کہ چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے وجے کمار کو آر ایس پورہ سیکٹر کے گاؤں بڈھیال برہمنہ میں اس کے کام کی جگہ سے حراست میں لیا گیا۔ یہ کارروائی سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے معمول کی تلاشی اور تصدیقی مہم کے دوران عمل میں لائی گئی۔
حکام کے مطابق تصدیق کے دوران معلوم ہوا کہ کمار ایک ایسے واٹس ایپ گروپ کا رکن تھا، جس میں پاکستان میں رجسٹرڈ موبائل نمبروں کے ذریعے صارفین شامل تھے۔










