جمعرات, نومبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈاکٹر سجن سنگھ یادو نے  جموں و کشمیر کے نئے چیف سیکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-19
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ڈاکٹر سجن سنگھ یادو نے   جموں و کشمیر کے نئے چیف  سیکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

(ایجنسیاں )

جموں؍۱۸ نومبر

متعلقہ

’جموںکشمیر جلد دہشت گردی سے پاک ہو گا‘

چناب ویلی میں شدید سردی کی لہر: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ

سینئر آئی اے ایس افسر ڈاکٹر سجن سنگھ یادو نے بدھ کے روز یہاں سول سیکریٹریٹ میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے ان کے تبادلے اور تقرری کے بعد انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھالی۔

۱۹۹۵ بیچ کے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے افسر یادو نے اتل ڈلو کی جگہ لی ہے، جو۳۱؍ اکتوبر کو ملازمت سے سبکدوش ہوگئے تھے۔ یادو کی آمد تک سینئر آئی اے ایس افسر شیلیندر کمار اس عہدے کا اضافی چارج سنبھال رہے تھے۔

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی پی آر) جموں و کشمیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’یادو نے آج جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ وہ عوامی انتظامیہ، مالیاتی نظم و نسق، صحت، تغذیہ اور ترقیاتی پالیسی کے شعبوں میں تین دہائیوں سے زائد کا انتظامی تجربہ رکھتے ہیں۔‘‘

۲۴؍ اکتوبر کو اس عہدے پر تقرری سے قبل وہ دہلی حکومت میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔اپنے انتظامی کیریئر کے دوران یادو نے حکومت ہند اور مختلف مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے، جہاں انہیں عوامی انتظامیہ، مالیاتی نظم و نسق، حکمرانی اور عوامی خدمات کی فراہمی کے شعبوں میں وسیع تجربہ حاصل ہوا۔

مرکزی حکومت میں یادو وزارت خزانہ میں اسپیشل سیکریٹری اور محکمہ اخراجات میں جوائنٹ سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے وزارت برائے خواتین و اطفال کی ترقی کے تحت پوشن ابھیان کے جوائنٹ سیکریٹری اور مشن ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھائی ہیں۔

ان کی دیگر اہم ذمہ داریوں میں دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو کے منتظم کے مشیر، ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) کمشنر، دہلی جل بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر، دہلی حکومت میں کمشنر خوراک و رسد اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے عہدے شامل ہیں۔

یادو کا تعلیمی پس منظر بھی متنوع ہے۔ انہوں نے لندن اسکول آف ہائیجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن سے ڈاکٹر آف پبلک ہیلتھ، یونیورسٹی آف منیسوٹا کے ہمفری انسٹی ٹیوٹ آف پبلک افیئرز سے ماسٹر آف پبلک افیئرز اور دہلی یونیورسٹی کے فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ہریانہ ایگریکلچرل یونیورسٹی حصار سے ویٹرنری سائنسز اور اینیمل ہسبنڈری میں بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔

حکمرانی اور عوامی انتظامیہ کے شعبوں میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں۲۰۱۷۔۱۸ کے لیے ای گورننس کے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ یہ اعزاز شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے شعبے میں نمایاں کارکردگی پر دیا گیا۔ انہیں بھارت کی مردم شماری کے کاموں میں غیر معمولی خدمات انجام دینے پر صدر جمہوریہ ہند کا تمغہ بھی مل چکا ہے۔

انتظامی ذمہ داریوں کے علاوہ یادو مصنف اور عوامی پالیسی کے مبصر بھی ہیں۔ ان کی کتابوں میں ’اسکیلنگ ماؤنٹ یو پی ایس سی: انسپائرنگ اسٹوریز آف ینگ آئی اے ایس آفیسرز‘ شامل ہے، جسے انگریزی میں پینگوئن جبکہ ہندی اور مراٹھی میں منجول پبلی کیشنز نے شائع کیا ہے۔ ان کی ایک اور کتاب ’انڈیاز ویکسین گروتھ اسٹوری: فرام کاؤ پوکس ٹو ویکسین میتری‘ ہے، جس کا۱۵ ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے قومی اور بین الاقوامی تحقیقی رسائل اور معروف اخبارات میں بھی مضامین تحریر کیے ہیں۔

ڈی آئی پی آر کے مطابق، مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اعلیٰ ترین انتظامی عہدے کا چارج سنبھالنے پر سینئر انتظامی سیکریٹریوں اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیجریوال کا شیش محل اگلے ہفتے عام لوگوں کے لیے کھولا جائے گا: پرویش صاحب سنگھ

Next Post

قوم بہادر جوانوں کو سلام  پیش کرتی ہے:وزیر داخلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جموںکشمیر جلد دہشت گردی سے پاک ہو گا‘
اہم ترین

’جموںکشمیر جلد دہشت گردی سے پاک ہو گا‘

2026-11-19
چناب ویلی میں شدید سردی کی لہر: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ
اہم ترین

چناب ویلی میں شدید سردی کی لہر: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ

2026-11-19
کولگام تصادم آرائی میں لشکر کمانڈر لطیف بھٹ مارا گیا
اہم ترین

کولگام تصادم آرائی میں لشکر کمانڈر لطیف بھٹ مارا گیا

2026-11-19
’جموں کشمیر میں مقامی دہشت گردوں کی بھرتی صفر پر پہنچ گئی‘
اہم ترین

’جموں کشمیر میں مقامی دہشت گردوں کی بھرتی صفر پر پہنچ گئی‘

2026-11-19
ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ :’ہمیں اندھیرے میں نہ رکھیں، بار بار ذلیل نہ کریں‘
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ :’ہمیں اندھیرے میں نہ رکھیں، بار بار ذلیل نہ کریں‘

2026-11-19
ریاستی درجہ کی بحالی :واضح مدت کی مانگ
اہم ترین

’’ہم بزدل نہیں جو بہانے  تلاش کریں‘‘، عمر عبداللہ کا یو ٹی نظام میں حکومتی کارکردگی کا دفاع

2026-11-19
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

پاکستان سے مبینہ روابط  کے شبہے میں جموں  میںمزدور حراست میں

2026-11-19
سیاحوں کا جموں و کشمیر آنے کا جوش کم نہیں ہوا:وزیر داخلہ
اہم ترین

قوم بہادر جوانوں کو سلام  پیش کرتی ہے:وزیر داخلہ

2026-11-19
Next Post
سیاحوں کا جموں و کشمیر آنے کا جوش کم نہیں ہوا:وزیر داخلہ

قوم بہادر جوانوں کو سلام  پیش کرتی ہے:وزیر داخلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.