ناگویا (جاپان)، 18 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کی کونسی جوآکیم ڈسوزا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیائی کھیل 2026 میں ٹیک بال کے خواتین سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کوئنسی جوآکیم ڈسوزا نے اپنے ساتھی محمد انس عمران بیگ کے ساتھ مکسڈ ڈبلز مقابلے میں فلپائن کی جوڑی کے خلاف جیت درج کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
کوئنسی نے دنیا کی ساتویں نمبر کی کھلاڑی جاپان کی یوئینا ساکاموٹو کو 2-1 (10-12, 12-11, 13-11) سے ہرایا۔ اس کے بعد کمبوڈیا کی کوئی میئن ڈی وائی کو براہِ راست سیٹوں میں 2-0 (12-9, 12-7) سے مات دی۔ انہوں نے اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جس کی وجہ سے انہیں کوارٹر فائنل میں بائی (Bye) ملی اور وہ براہِ راست سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
اب ہفتے کے روز سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ انڈونیشیا کی سمایا سے ہوگا۔
ٹیک بال کے مکسڈ ڈبلز مقابلے میں کوئنسی نے اپنے انڈین ساتھی عمران بیگ کے ساتھ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ اے کے مقابلے میں فلپائن کی جوآنا ابولینسیا اور پرنس اگسٹن کو 2-0 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔





