اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تاشقند کانفرنس: افغانستان میں غربت کی بنیادی وجہ امریکی پابندیاں ہیں، طالبان کا الزام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-28
in عالمی خبریں
A A
امریکہ اور طالبان کی دوحہ میں ملاقات،منجمدافغان اثاثے جاری کرنے پر بات چیت متوقع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

تاشقند///
طالبان حکومت کے اعلیٰ سفارت کار نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا ہے کہ افغانستان میں غربت کا بنیادی محرک امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں ہیں۔
طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے واشنگٹن پر ایک مرتبہ پھر زور دیا ہے کہ وہ پابندیاں ہٹائے اور افغان مرکزی بینک کے امریکہ میں رکھے گئے سات ارب ڈالر کے منجمد اثاثےغیر مشروط طور پرجاری کرے تاکہ طالبان ملک کے گہرے ہوتے معاشی اور انسانی بحران سے نمٹ سکیں۔
افغانستان کے دو ارب ڈالر کے مزید اثاثے یورپی ممالک میں منجمد ہیں۔
تاشقند کانفرنس میں امیر خان متقی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے اثاثوں پر پابندی جیسے اقدامات نے نہ صرف غیر ملکی سرمایہ کاری اور مالیاتی لین دین کو متاثر کیا ہے بلکہ اس سے حکومتی سرگرمیوں پر بھی اثر پڑا ہے۔
انہوں نے افغانستان کے اثاثوں کو بحال کرنے اور پابندیاں ہٹانے کو کابل اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف ایک بنیادی قدم قرار دیا۔
واضح رہے کہ ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں ازبک حکام کے مطابق چین، ایران، پاکستان، روس اور امریکہ سمیت 20 ممالک سے 100 سے زائد شرکا اور یورپین یونین، اقوامِ متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں نے شرکت کی۔
امریکی وفد کی قیادت افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ نے کی جب کہ افغان خواتین، لڑکیوں اور انسانی حقوق کے لیے خصوصی ایلچی رینا امیری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
طالبان کا یہ مطالبہ رہا ہے کہ امریکہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں برس فروری میں ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے افغان عوام کی انسانی بنیاد پر مدد کے لیے ساڑھے تین ارب ڈالر کے اثاثے بحال کیے تھے تاکہ افغان عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔
افغانستان کی باقی مانندہ رقم کو طالبان کے خلاف امریکی عدالتوں میں جاری دہشت گردی سے متعلق مقدمات کے لیے رکھا گیا تھا۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ افغان عوام کی امداد کے لیے ایک مناسب طریقۂ کار کی تلاش میں ہے تاکہ ساڑھے 3 ارب ڈالر کو ایک نظام کے تحت تقسیم کیا جا سکے جسے صدر بائیڈن نے الگ کیا ہے۔
البتہ طالبان کا مطالبہ ہے کہ پوری رقم ایک ساتھ جاری کی جائے کیوں کہ ان کے بقول یہ رقم افغانستان کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق منگل کو امریکہ اور طالبان نے افغان اثاثوں کو ٹرسٹ فنڈ میں جاری کرنے کے لیے تجاویز کا تبادلہ کیا، جو دونوں فریقین کے درمیان جاری بات چیت میں پیش رفت کا اشارہ ہے۔
سابق افغان عہدیدار اور سیاسی مبصر توریک فرہادی کا کہنا ہے کہ’’مسئلہ یہ ہے کہ طالبان ابھی تک امریکہ کی پابندیوں کی فہرست میں ہیں۔
ازبکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق کانفرنس سے ازبک وزیرِ خارجہ ولادیمیر نورو نے کہا کہ ” افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کو بحال کرنا افغانستان کی اقتصادی تعمیرِ نو کے بنیادی عوامل میں سے ایک ہے۔”
امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور جائز دوطرفہ مفادات کے فریم ورک میں مثبت تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ان کے بقول ’’ہم دنیا کے دیگر ممالک سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ طویل مدتی جائز دو طرفہ مفادات کو محفوظ بنانے کے لیے امارت اسلامی افغانستان کے ساتھ باضابطہ روابط شروع کریں۔‘‘
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو ایک سال ہونے والا ہے لیکن اب تک کسی بھی ملک نے ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد ٹرمپ کی پہلی بارواشنگٹن آمد

Next Post

برطانیہ:رشی سناک کی خاتون حریف پر تنقید اور سالگرہ کی مبارک باد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post

برطانیہ:رشی سناک کی خاتون حریف پر تنقید اور سالگرہ کی مبارک باد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.