ممبئی// بی سی سی آئی نے خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کے حقوق حاصل کر لیے ہیں ہندوستان پانچویں بار خواتین کے عالمی کپ اور 2013 کے بعد پہلی بار ون ڈے خواتین ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا اس سے قبل، ہندوستان نے 2016 میں خواتین کےٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی یہاں جاری ایک بیان میں، بی سی سی آئی نے کہا کہ آئی سی سی نے منگل کو برمنگھم میں ہونے والی میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا۔ ورلڈ کپ 2025 کا انعقاد 2022 کے ایڈیشن کی طرح ہی کیا جائے گا، جہاں آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے اپنی دعویداری کے لیے کل 31 میچز کھیلیں گی۔
بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی نے کہا، "ہم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کے خواہشمند تھے اور اس بات پر خوش ہیں کہ ہم نے خواتین کے کیلنڈر پر اس ٹاپ ایونٹ کے لیے میزبانی کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ ہندوستان نے 2013 میں 50 اوور کے خواتین کپ کی میزبانی کی تھی۔ اس کے بعد سے ورلڈ کپ اور کھیل میں زبردست تبدیلی آئی ہے۔ خواتین کرکٹ تیزی سے مقبولیت کی طرف بڑھ رہی ہے اور یہ درست سمت میں ایک قدم ہے۔ بی سی سی آئی آئی سی سی کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور تمام ضروریات کو پورا کرے گا۔”
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا، "ہمیں 2025 کے آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے۔ بورڈ ایونٹ کو یادگار بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ بی سی سی آئی ہندوستان میں خواتین کی کرکٹ کے لیے وقف ہے۔ہمارے پاس بنیادی ڈھانچہ ہے، اور مجھے یقین ہے کہ ہم ورلڈ کپ کے کامیاب ایڈیشن کا انعقاد کریں گے۔
بنگلہ دیش دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ انگلینڈ کو 2009 کے بعد پہلی بار ایونٹ کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔