جنیوا، 8 ستمبر (یو این آئی/ اسپوتنک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے امریکہ اور ایران کے درمیان نئے سرے سے کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس "قابل گریز بحران” کے دور رس جغرافیائی اور اقتصادی اثرات ہیں۔
مسٹر ترکی نے پیر کو انسانی حقوق کونسل کے 63 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "مجھے امریکہ اور ایران کے درمیان نئے حملوں سے تشویش ہے، جو پورے خلیجی خطے کو متاثر کر رہے ہیں۔”
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے مختلف اہداف پر حملے کیے تھے جس کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کی تھی۔ جون کے وسط میں، دونوں ممالک نے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے جس کا مقصد دشمنی کو ختم کرنا تھا، لیکن اس کے فوراً بعد، دونوں فریقوں کے درمیان دوبارہ حملے شروع ہو گئے۔
گزشتہ ہفتے امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ اس کی فورسز نے جزیرہ خارگ کے قریب جاسک کے ساحل پر اور خلیج عمان میں تین ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا۔ ایرانی میڈیا نے بتایا کہ کم از کم ایک ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔
اس کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں تین امریکی اتحادی آئل ٹینکروں کو نشانہ بناتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور ایک ڈسٹرائر پر حملہ کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔






