سرینگر//
ڈائریکٹر جنرل سینٹرل اِنڈسٹریل سیکورٹی فورس(سی آئی ایف ایس) ‘شیل وردھن سنگھ نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر اور ڈی جی ‘سی آئی ایس ایف نے اہم تنصیبات‘سرکاری اِداروں اور صنعتی اِداروں میں حفاظتی اِنتظامات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سنہا نے لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے اہم اِداروں کو محفوظ رکھنے میں سی آئی ایس ایف اہلکاروں کی قابل ستائش کوششوں کی تعریف کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی جی اور سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کو تربیت اور پیشہ ورانہ ہنر کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے اور قومی خدمت کے اَپنے فرائض کی اَنجام دہی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔