پیر, اکتوبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

زرعی اور دیہی ترقی کے روڈ میپ پر 18 اگست کو بات چیت کریں گے شیوراج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-18
in قومی خبریں
A A
زرعی اور دیہی ترقی کے روڈ میپ پر 18 اگست کو بات چیت کریں گے شیوراج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) زراعت و کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیرِ شیوراج سنگھ چوہان 18 اگست کو پوسا کمپلیکس میں دونوں وزارتوں کے حکام کے ساتھ زراعت اور دیہی ترقی کے لیے 2047 تک کے لائحہ عمل پر بات چیت کریں گے۔
پروگرام میں ترقی پسند کسان، لکھ پتی دیدیاں، زرعی شعبے کے برآمد کنندگان اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبے سے وابستہ افراد بھی شامل ہوں گے۔ مسٹر چوہان دونوں وزارتوں کے حکام اور دیگر شرکاء کو عہد دلائیں گے۔
زراعت و کسانوں کی بہبود کی وزارت کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ ریلیز کے مطابق، پروگرام کا مقصد 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کے تحت زراعت اور دیہی ترقی کے لیے ٹھوس لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔ میٹنگ میں دونوں وزارتوں کے شعبہ جاتی روڈ میپ، لکھ پتی دیدی اسکیم کی توسیع اور کسانوں نیز دیہی عوام کے مفاد سے جڑے مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 اگست کو لال قلعہ سے اپنے خطاب میں ‘شکتی کی سپت دھارا’ (توانائی کے سات دھارے) کا ذکر کیا تھا۔ اس کے تحت زراعت اور غذائی پیداوار کو مضبوط کرنے، فوڈ پروسیسنگ کو فروغ دینے اور زرعی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔
حکومت نے عالمی حالات کے درمیان کسانوں کو رعایتی نرخوں پر کھاد دستیاب کرانے کے عزم کو بھی دہرایا ہے۔ زراعت اور سمندری مصنوعات کے لیے نئی عالمی منڈیاں تلاش کرنے نیز کھاد اور ایندھن جیسی ضروریات میں ملک کو خود کفیل بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
دیہی ترقی سے جڑی لکھ پتی دیدی اسکیم کے تحت اب تک تین کروڑ دیہی خواتین کو لکھ پتی دیدی بنائے جانے کی بات ریلیز میں کہی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے اس تعداد کو بڑھا کر چھ کروڑ کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ مسٹر چوہان میٹنگ میں اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اسکیم کی توسیع اور عمل آوری کے خاکے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
ریلیز کے مطابق، اپنی مددآپ گروپوں سے وابستہ خواتین کو ہنر کی تربیت اور مالی امداد دی جا رہی ہے۔ خواتین کی مصنوعات کو بازار دستیاب کرانے کے لیے ‘شی مارٹس’ جیسے اقدامات پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔ اس کے ذریعے یوگا، آیروید، دستکاری اور دیہی مصنوعات کو وسیع نیز عالمی منڈی دستیاب کرانے کا ہدف ہے۔
مسٹر چوہان نے کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت میں اعلان کردہ ‘شکتی کی سپت دھارا’ زراعت اور دیہی ہندوستان کے لیے رہنما اصول ہے اور اسے عوامی پروگراموں، شفاف نگرانی اور مؤثر عمل آوری کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برکس ماحولیاتی گروپ کی میٹنگ میں چار ترجیحات پر اتفاق

Next Post

پونا والا نے پھر دیا بی جے پی سے استعفیٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

2026-10-10
پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ
قومی خبریں

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

2026-10-10
ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،
قومی خبریں

ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،

2026-10-10
جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا
قومی خبریں

جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا

2026-10-10
سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ
قومی خبریں

سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ

2026-10-10
قومی خبریں

دہلی اسمبلی میں ننھے ماحولیاتی محافظین کی گونج، نیشنل چلڈرنس انوائرنمنٹ پارلیمنٹ، 2026 میں بیداری سے عمل کی جانب پیش قدمی

2026-10-10
قومی خبریں

خلا کے شعبے میں نجی شراکت داری سے نوجوانوں کے لیے مواقع میں اضافہ: جتیندر سنگھ

2026-10-10
دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند
اہم ترین

دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند

2026-10-10
Next Post
پونا والا نے پھر دیا بی جے پی سے استعفیٰ

پونا والا نے پھر دیا بی جے پی سے استعفیٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.