سرینگر/۴۲جولائی
جموںکشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں۲۲جون کو تار سر جھیل میں غرقہ آب ہوئے سیاح کی لاش اتوار کے روز ایک ماہ کے بعد برآمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز لدر وٹھ پہلگام کے نزدیک چند مقامی شہریوں نے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت ڈاکٹر مہیش کمار ساکن اُتر کھنڈ کے بطور کی۔
اُن کے مطابق ڈاکٹر مہیش کمار کے گھر والوں کو اس بارے میں مطلع کیا گیا اور قانونی و طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد نعش وارثین کے سپرد کی جائے گی۔
بتادیں کہ ۲۲جون کو۱۳غیر مقامی سیاح تار سر جھیل کی ٹریکنگ کی خاطر پہلگام سے روانہ ہوئے جس دوران پیر پھسل جانے کے نتیجے میں ڈاکٹر مہیش کمارکو پانی کے تیز بہاو نے بہا کر لیا
سیاح کو بچانے کی خاطر مقامی ٹوریسٹ گائیڈ شکیل احمد نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر پانی میں چھلانگ لگائی تاہم وہ بھی غرقہ آب ہوا اور بعد ازاں اُس کی لاش برآمد کی گئی