بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’گزشتہ سال نومبر میں لال قلعہ حملہ القائدہ بر صغیر نے کیا تھا‘

یواین ایس سی کو خطے میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرات پر تشویش)

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-14
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, قومی خبریں
A A
’گزشتہ سال نومبر میں لال قلعہ حملہ القائدہ بر صغیر نے کیا تھا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر؍۱۳؍اگست

                 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل(یو این ایس سی) کے انسدادِ دہشت گردی پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ادارے کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں نئی دہلی کے لال قلعہ کے قریب ہونے والے دہشت گرد حملے کو باضابطہ طور پر برصغیر میں القاعدہ (اے کیو آئی ایس) سے منسوب کیا گیا ہے۔

                نئی دہلی میں لال قلعہ کے علاقے میں ایک شدید دھماکے سے تقریباً۱۵؍افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکا لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ٹریفک سگنل پر آہستہ چلنے والی ایک گاڑی میں ہوا تھا۔

متعلقہ

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

                پیر کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’’اے کیو آئی ایس ایک منتشر گروپ سے بتدریج ایک علاقائی دہشت گرد تنظیم میں تبدیل ہوتا رہا۔‘‘

                رپورٹ کے مطابق، ’’اے کیو آئی ایس نے بڑے یونٹوں کے بجائے غیر مرکزی، چھوٹے اور منتشر سیلوں کی شکل میں کام کرتے ہوئے رسد اور مالیاتی نیٹ ورک قائم کیے۔ نومبر۲۰۲۵ میں دہلی کے لال قلعہ پر ہونے والے حملے کو باضابطہ طور پر اے کیو آئی ایس سے منسوب کیا گیا۔‘‘

                یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی داعش اور القاعدہ سے متعلق۱۲۶۷ پابندیوں کی کمیٹی کو پیش کی گئی تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی۳۸ ویں رپورٹ ہے۔

                رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’’اے کیو آئی ایس کی جانب سے بنگلہ دیش کو وہاں اپنے سیل قائم کرنے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش‘‘ پر کچھ تشویش پائی جاتی ہے۔

                رپورٹ کے مطابق القاعدہ اور داعش نے کئی برسوں سے کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیار تیار کرنے میں مسلسل دلچسپی ظاہر کی ہے، تاہم اب تک وہ اس سلسلے میں درکار تکنیکی مشکلات پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔ ایسے ہتھیار تیار کرنے سے متعلق ہدایات آن لائن دہشت گرد برادریوں میں بڑے پیمانے پر شیئر کی جاتی رہی ہیں۔

                رپورٹ میں مثال دیتے ہوئے کہا گیا کہ فروری میں داعش کے انگریزی زبان کے رسالے ’اِنویڈ‘ میں بوٹولینم ٹاکسن اور سائانائیڈ تیار کرنے سے متعلق ہدایات شامل تھیں۔

                رپورٹ میں کہا گیا کہ داعش خراسان نے ’’خصوصی دلچسپی‘‘ کا مظاہرہ کیا ہے اور گزشتہ۱۲ ماہ کے دوران زہریلے مادے ریسِن کی تیاری سے متعلق ہدایات بھی گردش میں لائی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق۲۰۲۵ کے اختتام پر بھارتی حکام نے تین افراد کو گرفتار کیا، جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل تھا، جنہیں بیرونِ ملک موجود داعش کے ایک سیل نے ریسِن تیار کرنے کا کام سونپا تھا۔

                رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جنوبی ایشیا میں علاقائی کشیدگی ’’بلند‘‘ سطح پر برقرار رہی، کیونکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار حملے جاری رہے۔

                طالبان نے بدستور عوامی سطح پر کسی بھی دہشت گرد گروپ کو پناہ دینے کی تردید کی۔ رکن ممالک نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ تنازع دہشت گرد گروپوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرسکتا ہے، جس کے نتیجے میں خطے کو مزید سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

                رپورٹ میں کہا گیا کہ ’’افغانستان سے لاحق دہشت گردی کا خطرہ بڑی حد تک بدستور برقرار ہے۔ متعدد دہشت گرد گروپوں کی افغانستان میں سرگرم رہنے کی صلاحیت پڑوسی ممالک اور وسطی ایشیائی خطے کے لیے مستقل خطرہ ہے۔‘‘

                رپورٹ کے مطابق، داعش خراسان کے خلاف کارروائی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو محدود کرنے کے لیے عبوری حکام کی کوششوں کے باوجود وہ دہشت گردی کے مسئلے کو مکمل طور پر ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

                رپورٹ میں مزید نشاندہی کی گئی کہ گزشتہ سال۲۵ دسمبر کو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اپنی سالانہ رہبری شوریٰ کے اجلاس کے بعد تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کا اعلان کیا۔ اس نئے ڈھانچے میں دو نئی ڈویژنیں شامل کی گئیں، جن میں ایک بلوچستان اور وسطی خطے کے لیے، جبکہ دوسری کشمیر اور گلگت کے لیے تھی۔

                رپورٹ کے مطابق اس تنظیم نو میں ایک نئی ڈویژن بھی شامل کی گئی جسے ’’ٹی ٹی پی ایئر فورس‘‘ قرار دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

ویب ڈیسک

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آٹھ ماہ معمول سے کم بارش کے بعد جولائی کے دوران۳۵  فیصد زائد بارش درج

Next Post

۲۲ برس میں لوک سبھا کا سب سے کم پیداواری مانسون اجلاس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۲۰۲۶میں ہی ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا عمل شروع ہوگا‘
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

2026-09-29
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ
اہم ترین

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

2026-09-29
ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں
اہم ترین

ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں

2026-09-29
جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ

2026-09-29
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
اہم ترین

کرناہ میں سومو گہری کھائی میں جا گری، پانچ ہلاک، پانچ زخمی

2026-09-29
جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ اسمبلی تک پہنچاایجنسیز
اہم ترین

احتجاج کرنے والے چار ارکان کو ایوان سے باہر نکالا گیا

2026-09-29
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

دہشت گردی کے خلاف  کارروائی کیلئےخودکار ردعمل  کانظام ادارہ جاتی  شکل دینا ضروری: امت شاہ

2026-09-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
Next Post
لوک سبھا میں اپوزیشن کاحکومت سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کامطالبہ

۲۲ برس میں لوک سبھا کا سب سے کم پیداواری مانسون اجلاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.