جموں؍۱۲؍اگست
حکام نے بدھ کے روز ایک۳۰ سالہ نوجوان کی لاش چناب دریا سے برآمد کرلی، جس کے بارے میں خدشہ تھا کہ وہ چار روز قبل دریا میں ڈوب گیا تھا۔
حکام کی جانب سے اس کے دوست کی تلاش بھی جاری ہے، جو بھی دریا میں ڈوبنے کے بعد لاپتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اخنور کے خور علاقے کے رہنے والے گجے سنگھ اور۳۵سالہ راکیش سنگھ۹؍اگست کو حمیرپور-سدھر گاؤں کے قریب چناب دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔
حکام نے گجے سنگھ کی لاش برآمد کرلی ہے، جبکہ راکیش سنگھ کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔گجے سنگھ کی لاش قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے خور اسپتال منتقل کردی گئی۔
اس سے قبل حکام نے دریا کے کنارے سے ایک موٹر سائیکل، دو موبائل فون اور کپڑے بھی اپنی تحویل میں لے لیے تھے۔
۔۔۔۔۔۔
ایجنسیاں








