بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خراب موسم اور یاترا ٹریک کی  بحالی کے باعث امرناتھ  یاترا ۹؍ اگست سے معطل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-09
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
امرناتھ یاتراـاور محرم ‘آئی جی پی کشمیر کا سکیورٹی جائزہ اجلاس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۸؍اگست

                حالیہ بارشوں کے بعد یاترا ٹریک کی بحالی اور دیکھ بھال کے جاری کاموں کے ساتھ ساتھ آئندہ چند دنوں میں خراب موسم کی پیش گوئی کے پیش نظر شری امرناتھ جی یاترا کو۹  اگست سے پہلگام اور بالتل، دونوں راستوں پر عارضی طور پر معطل کر دیا جائے گا۔

                ۵۷ روزہ سالانہ یاترا؍۳ جولائی کو اننت ناگ ضلع کے چندن واری راستے اور گاندربل ضلع کے بالتل راستے سے بیک وقت شروع ہوئی تھی۔ یاترا کا روایتی چڑی مبارک تقریب کے ساتھ۲۸؍اگست کو اختتام طے ہے۔

متعلقہ

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

                ڈویژنل کمشنر کشمیر انشل گرگ نے بتایا کہ جاری یاترا کے دوران اب تک۴ء۸لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے مقدس غار میں درشن کیے ہیں۔

                گرگ نے کہا، ’’اب تک۴ء۸ لاکھ سے زیادہ یاتری مقدس غار میں درشن کر چکے ہیں۔ تاہم حالیہ بارشوں کے باعث یاترا ٹریک کے حساس مقامات پر مرمت اور دیکھ بھال کی ضرورت محسوس ہوئی ہے۔ بحالی کا کام بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) انجام دے رہی ہے۔‘‘

                صوبائی کمشنر نے مزید کہا کہ یاترا معطل کرنے کا فیصلہ آئندہ چند دنوں کے لیے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی جانب سے جاری کی گئی موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی کیا گیا ہے۔

                ڈویژنل کمشنر نے کہا، ’’آئی ایم ڈی نے آئندہ چند دنوں کے دوران خراب موسمی حالات کی پیش گوئی کی ہے۔ لہٰذا۹؍ اگست۲۰۲۶ سے دونوں راستوں پر یاترا معطل رہے گی۔‘‘

                گرگ نے مزید بتایا کہ روایتی چڑی مبارک جلوس پہلگام کے راستے سے آگے بڑھے گا اور۲۸؍  اگست کو شری امرناتھ یاترا کے باقاعدہ اختتام کی علامت بنے گا۔انہوں نے تمام یاتریوں سے اپیل کی کہ وہ وقتاً فوقتاً مجاز حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ یاترا کو محفوظ اور خوش اسلوبی سے جاری رکھنے کے لیے حفاظتی رہنما اصولوں کی پابندی انتہائی ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رام بن ٹنل کے اندر متعدد گاڑیوں میں تصادم، ایس ایس بی کے تین اہلکار زخمی

Next Post

صدر مرمو نے کشمیر کے دو ماہر  بُنکروں کو قومی ہینڈلوم ایوارڈ سے نوازا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۲۰۲۶میں ہی ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا عمل شروع ہوگا‘
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

2026-09-29
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ
اہم ترین

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

2026-09-29
ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں
اہم ترین

ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں

2026-09-29
جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ

2026-09-29
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
اہم ترین

کرناہ میں سومو گہری کھائی میں جا گری، پانچ ہلاک، پانچ زخمی

2026-09-29
جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ اسمبلی تک پہنچاایجنسیز
اہم ترین

احتجاج کرنے والے چار ارکان کو ایوان سے باہر نکالا گیا

2026-09-29
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

دہشت گردی کے خلاف  کارروائی کیلئےخودکار ردعمل  کانظام ادارہ جاتی  شکل دینا ضروری: امت شاہ

2026-09-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
Next Post
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا

صدر مرمو نے کشمیر کے دو ماہر  بُنکروں کو قومی ہینڈلوم ایوارڈ سے نوازا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.