بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۱۳ برس بعد جموں و کشمیر سے آئی ایف ایس میں ترقی کا راستہ ہموار

مرکزی وزارتِ ماحولیات نے منظوری دے دی ‘ ۲۸ ؍اسامیاں مقرر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-07
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
۱۳ برس بعد جموں و کشمیر سے آئی ایف ایس میں ترقی کا راستہ ہموار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

سرینگر؍ ۶ ؍اگست

                جموں و کشمیر کے محکمہ جنگلات کے افسران کے لیے ۱۳ برس بعد باوقار انڈین فاریسٹ سروس (آئی ایف ایس) میں ترقی کے ذریعے شمولیت کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ مرکزی وزارتِ ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی نے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے جموں و کشمیر حصے کے لیے ترقی کے کوٹے میں ۲۸ اسامیاں مقرر کر دی ہیں۔

                جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری کو ارسال کردہ ایک مکتوب میں وزارت نے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے جموں و کشمیر حصے کے ترقیاتی کوٹے کے تحت ان آسامیوں کی منظوری کی تصدیق کی ہے۔

                خط کے مطابق ۲۰۱۳ کی سلیکٹ لسٹ کے لیے ۱۴، ۲۰۱۷ کے لیے ۲، ۲۰۱۸ کے لیے ۶، ۲۰۱۹ کے لیے ۳ جبکہ ۲۰۲۰، ۲۰۲۱ اور ۲۰۲۳ کے لیے ایک، ایک آسامی مختص کی گئی ہے۔

                وزارت نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ انڈین فاریسٹ سروس (اپائنٹمنٹ بائے پروموشن) ریگولیشنز، ۱۹۶۶ کے تحت ضروری کارروائی مکمل کرتے ہوئے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کو سلیکشن کمیٹی اجلاس  منعقد کرنے کے لیے تجویز ارسال کرے تاکہ متعلقہ برسوں کی سلیکٹ لسٹیں تیار کی جا سکیں۔

                واضح رہے کہ گزشتہ ۱۳ برسوں سے جموں و کشمیر کے مقامی افسران کی آئی ایف ایس میں ترقی کا عمل اس وجہ سے رکا ہوا تھا کہ یہاں تسلیم شدہ اسٹیٹ فاریسٹ سروس موجود نہیں تھی۔

                مرکزی وزارتِ ماحولیات نے اس معاملے کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ جموں و کشمیر فاریسٹ (گزٹیڈ) سروس (ٹریٹوریل) ہی وہ سروس ہے جو بھرتی، تربیت اور دیگر تقاضوں کے لحاظ سے آئی ایف ایس میں ترقی کے لیے مقررہ معیار پر پورا اترتی ہے۔

                قابلِ ذکر ہے کہ انڈین فاریسٹ سروس میں بھرتی دو طریقوں سے کی جاتی ہے۔ ۶۶ فیصد اسامیاں یو پی ایس سی کے ذریعے براہِ راست بھری جاتی ہیں، جبکہ باقی ۳۳ فیصد اسامیاں اہل اسٹیٹ فاریسٹ سروس افسران کو ترقی دے کر پُر کی جاتی ہیں۔

ایجنسیاں

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی آئی پی آر کا آئی ایف ایف جے کے ایمرجنگ فلم میکرز مقابلہ کا اعلان

Next Post

 سنہا سے مختلف وفود اور شخصیات کی ملاقاتیں‘مختلف امورپر تبادلۂ خیال  

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۲۰۲۶میں ہی ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا عمل شروع ہوگا‘
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

2026-09-29
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ
اہم ترین

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

2026-09-29
ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں
اہم ترین

ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں

2026-09-29
جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ

2026-09-29
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
اہم ترین

کرناہ میں سومو گہری کھائی میں جا گری، پانچ ہلاک، پانچ زخمی

2026-09-29
جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ اسمبلی تک پہنچاایجنسیز
اہم ترین

احتجاج کرنے والے چار ارکان کو ایوان سے باہر نکالا گیا

2026-09-29
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

دہشت گردی کے خلاف  کارروائی کیلئےخودکار ردعمل  کانظام ادارہ جاتی  شکل دینا ضروری: امت شاہ

2026-09-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
Next Post
’منشیات فروشوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور‘

 سنہا سے مختلف وفود اور شخصیات کی ملاقاتیں‘مختلف امورپر تبادلۂ خیال  

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.