بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایبولا وائرس کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-06
in عالمی خبریں
A A
ایبولا وائرس کے خلاف بڑی کامیابی مل گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ نے ایران کے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا

چینی صدر شی جن پنگ کے پرتکلف استقبال پر ریپبلکن سینیٹرز ناراض، چین کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ

میساچوسٹس، 5 اگست (یو این آئی)امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا نے ’بنڈی بوجیو ایبولا وائرس‘ کے خلاف تیار کی گئی تجرباتی ویکسین کی پہلی انسانی آزمائش (ہیومن کلینیکل ٹرائل) شروع کردیے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بنڈی بوجیو ایبولا وائرس کے لیے دنیا کی پہلی تجرباتی ایم آر این اے ویکسین کا کلینیکل ٹرائل کینیڈا میں شروع ہوگیا جس میں 80 رضاکاروں کو شامل کیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق کینیڈا کے محکمہ صحت نے ابتدائی مرحلے کے اس کلینیکل ٹرائل کی منظوری دے دی ہے، جبکہ پہلے رضاکاروں کو ایم آر این اے 1469 نامی ویکسین کی خوراک بھی دی جا چکی ہے۔
موڈرنا کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین اسی ایم آر این اے ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جسے کمپنی نے اپنی کوویڈ 19 ویکسین میں بھی استعمال کیا تھا۔یہ ابتدائی مرحلے کا ٹرائل کینیڈا کے تین مختلف مراکز میں کیا جائے گا، جس میں تقریباً 80 صحت مند بالغ افراد کو شامل کیا جائے گا تاکہ ویکسین کی حفاظت اور جسم میں مدافعتی ردعمل پیدا کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لیا جاسکے۔
یہ منصوبہ سی ای پی آئی کے تعاون سے جاری ہے، جس نے ویکسین کی ابتدائی آزمائش اور تیاری کے لیے 5 کروڑ ڈالر تک مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق بنڈی بوجیو ایبولا وائرس کی قسم کے خلاف اس وقت دنیا میں کوئی منظور شدہ ویکسین موجود نہیں، جبکہ اس وائرس سے اب تک 1 ہزار 650 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق یکم اگست تک جمہوریہ کانگو میں جاری وبا کے دوران 3 ہزار 748 مصدقہ کیسز اور 1ہزار 657 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں، جس کے باعث یہ دنیا کی تاریخ میں ایبولا کی دوسری بڑی وبا بن چکی ہے۔
سی ای پی آئی کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ ہیچیٹ کے مطابق موجودہ وبا میں کیسز کی رفتار 2014 سے 2016 کے مغربی افریقہ میں پھیلنے والی ایبولا وبا کے مقابلے میں بھی زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
عالمی ادارۂ صحت اور افریقہ سی ڈی سی پہلے ہی اس وبا کو صحتِ عامہ کی ہنگامی صورتحال قرار دے چکے ہیں۔
موڈرنا نے کہا ہے کہ اگر یہ ویکسین کامیابی سے تمام مراحل مکمل کرکے منظوری حاصل کر لیتی ہے تو کمپنی کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے لیے کم از کم 5 لاکھ خوراکیں رعایتی قیمت پر فراہم کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکہ، ایران اور عمان کے درمیان عبوری معاہدے کا اعلان آج متوقع

Next Post

افغانستان بین الاقوامی اجلاسوں میں نمائندگی کے مطالبے پر بضد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا

2026-09-27
چینی صدر شی جن پنگ کے پرتکلف استقبال پر ریپبلکن سینیٹرز ناراض، چین کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
عالمی خبریں

چینی صدر شی جن پنگ کے پرتکلف استقبال پر ریپبلکن سینیٹرز ناراض، چین کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ

2026-09-27
ترکیہ کا پہلا مقامی اور قومی اسکینگ بحری جہاز سمندر میں اتار دیا گیا
عالمی خبریں

ترکیہ کا پہلا مقامی اور قومی اسکینگ بحری جہاز سمندر میں اتار دیا گیا

2026-09-27
پزشکیان کا آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے پر آمادگی کا اعلان
عالمی خبریں

پزشکیان کا آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے پر آمادگی کا اعلان

2026-09-27
ایران جنگ میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 861 ہوگئی
عالمی خبریں

ایران جنگ میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 861 ہوگئی

2026-09-27
عالمی خبریں

یمنی رہنما کی عوام سے مسلح افواج میں شامل ہونے کی اپیل، حوثی باغیوں سے علیحدگی اختیار کرنے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان

2026-09-27
عالمی خبریں

ایران کی امریکہ کو آبنائے ہرمز کو 7 دنوں کے اندر دوبارہ کھولنے کے لیے ایک نئی تجویز

2026-09-27
عالمی خبریں

ایتھنز میں دھماکے سے زمین بوس ہونے والی عمارت سے ایک عورت کی لاش برآمد، 5 لاپتہ

2026-09-27
Next Post
افغانستان بین الاقوامی اجلاسوں میں نمائندگی کے مطالبے پر بضد

افغانستان بین الاقوامی اجلاسوں میں نمائندگی کے مطالبے پر بضد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.