بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کٹھوعہ میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پولیس اہلکار برطرف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-05
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
دہشت گردی کیس میںملزم کو چار سال چار ماہ قید کی سزا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں

جموں؍ ۴ ؍اگست

متعلقہ

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

جموںکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منشیات کی اسمگلنگ میں مبینہ ملوث ہونے پر ایک پولیس اہلکار کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کٹھوعہ موہیتا شرما نے ضلع ریاسی کے رہائشی سلیکشن گریڈ کانسٹیبل آفتاب احمد کو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی رواں سال بلوار پولیس اسٹیشن میں نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹنسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت درج ایک مقدمے کے سلسلے میں کی گئی محکمانہ انکوائری کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ مذکورہ پولیس اہلکار کو پولیس پارٹی نے چیکنگ کے دوران ہیروئن سمیت گرفتار کیا تھا، جس کے بعد ۸ اپریل کو اسے سنگین بدعنوانی اور محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے الزام میں فوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق اس کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی شروع کی گئی، جس کی ذمہ داری سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) کو سونپی گئی۔ انکوائری افسر نے ۲۷ جولائی کو اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ملزم کے خلاف الزامات کو درست قرار دیا اور اسے ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس رولز کی دفعہ ۳۳۵ کے تحت ایس ایس پی کٹھوعہ نے آفتاب احمد کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کیے، تاکہ محکمانہ نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے اور منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث ہونے والوں کے لیے ایک مؤثر مثال قائم کی جا سکے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں دہشت گردوں کی نقل و  حرکت کی اطلاع تلاشی آپریشن شروع

Next Post

 ۵؍اگست:سات سال بعد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۲۰۲۶میں ہی ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا عمل شروع ہوگا‘
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

2026-09-29
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ
اہم ترین

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

2026-09-29
ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں
اہم ترین

ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں

2026-09-29
جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ

2026-09-29
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
اہم ترین

کرناہ میں سومو گہری کھائی میں جا گری، پانچ ہلاک، پانچ زخمی

2026-09-29
جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ اسمبلی تک پہنچاایجنسیز
اہم ترین

احتجاج کرنے والے چار ارکان کو ایوان سے باہر نکالا گیا

2026-09-29
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

دہشت گردی کے خلاف  کارروائی کیلئےخودکار ردعمل  کانظام ادارہ جاتی  شکل دینا ضروری: امت شاہ

2026-09-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

 ۵؍اگست:سات سال بعد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.