ہفتہ, اگست 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے۵۵۲ منتخب امیدوار  دوبارہ قد کی پیمائش کیلئے طلب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں

سرینگر؍۳۱ جولائی

متعلقہ

’جموںکشمیر میں تبدیلی مؤثر حکمرانی کا نتیجہ ہے‘

بھارت کا پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن کے دوران ۴۰ شہریوں کی ہلاکت کا الزام

            جموں و کشمیر انسدادِ بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں سال۲۰۲۰ کی بھرتی کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں۵۵۲ منتخب امیدواروں کو دوبارہ قد کی پیمائش (ہائٹ میژرمنٹ) کے لیے طلب کیا ہے۔

            سرکاری مراسلے کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، پولیس اسٹیشن اے سی بی سینٹرل، جموں نے ڈائریکٹر جنرل فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو ہدایت دی ہے کہ آرڈر نمبر۸۲۳ آف۲۰۲۰ مؤرخہ۴؍ اکتوبر۲۰۲۰ کے تحت منتخب امیدواروں کو مطلع کیا جائے کہ وہ۳؍اگست کو صبح۱۰ بجے اپنے مقررہ مراکز پر حاضر ہوں۔

            یہ کارروائی پولیس اسٹیشن اے سی بی سینٹرل، جموں میں درج ایک ایف آئی آر کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔

            ۳۰ جولائی کو جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق مختلف اضلاع میں تعینات امیدواروں کو سات مراکز میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ ان کے قد کی دوبارہ پیمائش کی جا سکے۔

            اس کے مطابق سرینگر، بڈگام اور گاندربل کے۱۳۰؍ امیدوار ڈی پی ایل سرینگر میں رپورٹ کریں گے، جبکہ بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ کے۱۲۴؍امیدوار ڈی پی ایل بارہمولہ میں حاضر ہوں گے۔

            اسی طرح اننت ناگ، شوپیاں، پلوامہ اور کولگام کے۹۳؍امیدواروں کو ڈی پی ایل اننت ناگ طلب کیا گیا ہے۔

            جموں خطے میں جموں، کٹھوعہ اور سانبہ کے۸۲ امیدوار ڈی پی ایل جموں، ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن کے۵۶  امیدوار ڈی پی ایل ڈوڈہ، راجوری اور پونچھ کے۳۸؍ امیدوار ڈی پی ایل راجوری جبکہ ادھم پور اور ریاسی کے۲۹؍امیدوار ڈی پی ایل ادھم پور میں رپورٹ کریں گے۔

            اے سی بی نے جموں و کشمیر کے تمام ضلعی سینئر سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کو بھی مراسلہ بھیج کر ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تعینات امیدواروں کو متعلقہ پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) کے ذریعے مطلع کریں اور مقررہ تاریخ و وقت پر ان کی حاضری یقینی بنائیں۔

            محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے دائرۂ اختیار میں آنے والے امیدواروں کی مقررہ مراکز پر موجودگی کو یقینی بنائیں۔

            واضح رہے کہ اے سی بی کی یہ کارروائی سال۲۰۲۰ کی فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز بھرتی کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حصہ ہے۔

             اس سے قبل اے سی بی نے بتایا تھا کہ آرڈر نمبر۸۲۳ آف۲۰۲۰ کے تحت مجموعی طور پر۶۹۰؍ امیدواروں کا انتخاب کیا گیا تھا، جن میں۵۹۲ فائر مین اور۹۸ فائر مین ڈرائیور شامل تھے۔ بیورو کے مطابق تحقیقات کا محور بھرتی کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیاں ہیں۔

            خدمت انجام دے رہے منتخب امیدواروں کی قد کی دوبارہ پیمائش۳؍اگست صبح۱۰ بجے جموں و کشمیر کے ساتوں نامزد مراکز پر کی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

  کھور سیکٹر میں پاکستانی مشتبہ ڈرون مار  گرایا گیا، فوج نے اپنی تحویل میں لیا

Next Post

بارہمولہ میں بی ایس ایف اہلکار گولی لگنے سے مردہ پائے گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جموںکشمیر میں تبدیلی مؤثر حکمرانی کا نتیجہ ہے‘
اہم ترین

’جموںکشمیر میں تبدیلی مؤثر حکمرانی کا نتیجہ ہے‘

2026-08-01
بھارت کا پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن کے دوران ۴۰ شہریوں کی ہلاکت کا الزام
اہم ترین

بھارت کا پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن کے دوران ۴۰ شہریوں کی ہلاکت کا الزام

2026-08-01
موسلا دھار بارش‘کچھ علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال
اہم ترین

موسلا دھار بارش‘کچھ علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال

2026-08-01
سجاد نے شہری ہلاکتوں کیلئے مرحوم مفتی سعید کو ذمہ دار قراردیا
اہم ترین

سجاد نے شہری ہلاکتوں کیلئے مرحوم مفتی سعید کو ذمہ دار قراردیا

2026-08-01
گھی کے چاربرانڈ اور غلط لیبل والے منجمد گوشت کا استعمال غیر محفوظ قرار
اہم ترین

گھی کے چاربرانڈ اور غلط لیبل والے منجمد گوشت کا استعمال غیر محفوظ قرار

2026-08-01
پٹن تصادم :’جاں بحق جنگجو آرمی ریکروٹمنٹ ریلی میں رخنہ ڈالنے کی طاق میں تھے‘
اہم ترین

کولگام میں دہشت گردوں  کی فائرنگ، غیر مقامی مزدور ہلاک، دوسرا زخمی

2026-08-01
بارہمولہ میں بی ایس ایف اہلکار  گولی لگنے سے مردہ پائے گئے
اہم ترین

بارہمولہ میں بی ایس ایف اہلکار گولی لگنے سے مردہ پائے گئے

2026-08-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
اہم ترین

  کھور سیکٹر میں پاکستانی مشتبہ ڈرون مار  گرایا گیا، فوج نے اپنی تحویل میں لیا

2026-08-01
Next Post
بارہمولہ میں بی ایس ایف اہلکار  گولی لگنے سے مردہ پائے گئے

بارہمولہ میں بی ایس ایف اہلکار گولی لگنے سے مردہ پائے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.