جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

لوگوں کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-24
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نہیں صاحب ایسا نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے کہ آپ جو بولیں گے لوگ اسی کو قبول کریں گے ‘ اس پر بھروسہ کریں گے…. ایسا نہیں ہے کہ آپ جو کریں گے لوگ اسی کو صحیح مان کر تسلیم کریں گے…. ایسا نہیں ہے …. ایسا ہو نہیں سکتا ہے…. اور اس لئے ہو نہیں سکتا ہے کہ یہ جو پبلک ہے وہ سب جانتی ہے…. یہ جانتی ہے کہ آپ کے ہاتھ بندھے ہو ئے ہیں …. آپ کے ہاتھ میں یا تو کچھ بھی نہیں ہے یا پھر بہت کچھ نہیں ہے…. لیکن…. لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے اور…. اور بالکل بھی نہیں ہے کہ آپ سرنڈر پر سرنڈر کئے جائیں گے اور پھر اس سرنڈر کو صحیح سمجھ کر اس کے جواز میں ‘ اس کے حق میں دلائل پیش کریں گے اس امید کے ساتھ کہ …. کہ لوگ اس جواز ‘ ان دلائل کو قبول کریں گے…. نہیں صاحب ایسا نہیں ہو تا ہے…. ایسا نہیں ہو سکتا ہے ۔ آپ کو الیکشن نہیں لڑنا تھا ‘ لیکن آپ نے الیکشن لڑا ….آپ نے یو ٹی میں حکومت بنائی ‘ حالانکہ ماضی میں آپ اقتدار پر عوامی مفادات کو ترجیح دینے کی قسمیں کھا رہے تھے…. آپ اقتدار کو لعنت بھیجتے تھے…. لیکن آپ دو سال پہلے الیکشن لڑ کر حکومت بنا چکے ہیں…. توقع یہی ہے کہ آپ کا وہاں ہونا جہاں آپ ہیں…. یا جہاں لوگوں نے آپ کو پہنچا دیا تھا…. لوگوں کے حق میں ہو گا…. ان کے بہترین مفادات میں ہو گا…. آپ لوگوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کریں گے…. آپ غلط کو نہ صرف غلط قرار دیں گے بلکہ اس کو روکیں گے بھی …. آپ امانت دار ہیں ‘ لوگوں نے ووٹ کی صورت میں آپ کو ان کے عزت و وقار اور حقوق کے محافظ کے طور منتخب کیا ہے…. اور آپ اس بھاری ذمہ داری سے کسی بھی طور پر بھاگ نہیں سکتے ہیں…. لوگوں نے آپ کو جو امانت دی کی ‘ اس کی آپ خیانت نہیں کر سکتے ہیں…. بالکل بھی نہیں کر سکتے ہیں….یقینا ہم بھی لڑائی …. مرکز سے کسی بھی طرح کی لڑائی میں یقین نہیں رکھتے ہیں …. لیکن…. لیکن اپنے لوگوں کیلئے لڑنا…. اُن حقوق کیلئے لڑنا …. لڑائی نہیں ہے….لڑائی نہیں ہو سکتی ہے…. اگر آپ اسے لڑائی سمجھتے ہیں تو …. تو صاحب پھر اپنے لوگوں کو بتائیے کہ آپ ان کے حقوق کو کیسے باز یاب کریں گے…. ان کے حقوق کو کیسے تحفظ فراہم کریں گے ….ہے نا؟

 

متعلقہ

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

دہلی کی بے دلی!

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

Next Post

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
Next Post
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.