جمعرات, جولائی 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-16
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

 

چلئے صاحب کچھ لوگ ناراض ہیں ۔ناراض نہیں ، بہت ناراض ہیں ۔کسی ایک سیاسی جماعت کے کسی ایک ترجمان کا انہیں غصہ ہے ۔ غصہ شدید ہے اور اسلئے ہے کہ ان لوگوں کا جاننا اور ماننا ہے کہ ……. کہ یہ ترجمان تاریخ کے’ت‘ سے بھی واقف نہیں ہے اور چلا ہے کشمیر کے ایک تاریخی واقعے‘ ایسا واقعہ جس نے کشمیر کی تاریخ بدل کے رکھ دی اور……. اورہمیشہ ہمیشہ کیلئے بدل کے رکھ دی‘ اسی تاریخی واقعہ پر یہ ترجمان الول جلول اور بے ہنگم باتیں کررہا ہے …….اور ایسی باتیں کرکے یہ کسی او ر کو نہیں بلکہ خود کے بے نقاب کررہا ہے …….خود کو تاریخ سے نابلد ہونے کا سرٹیفکیٹ دے رہا ہے …….وہ بھی آریجنل سرٹیفکیٹ ۔ چلیں کوئی بات نہیں کہ ایسا ہو تا رہتا ہے …….اپنے کشمیر میں ایسا ہو تا رہتا ہے اور اس پر اتنا غصہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ یہ جو کم بخت تاریخ ہے بڑی ہی بے رحم ہو تی ‘ یہ کوئی پاس لحاظ نہیں رکھتی ہے ‘ یہ معاف نہیں کرتی  اور جو کوئی بھی اسے مٹانے یا مسخ کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ خود مٹ جاتا ہے‘لیکن تاریخ خود نہیں مٹتی ہے ……. بالکل بھی نہیں مٹتی ہے ۔اس لئے ان لوگوں ‘ ان حضرات سے ہماری مودبانہ گزارش ہے کہ جناب اتنا غصہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ‘ بالکل بھی نہیں ہے‘اپنا غصہ تھوک دیجئے کہ ……. کہ تاریخ بہت کچھ سکھاتی بھی ہے اور اگر یہ بے چارہ ‘ یہ ترجمان تاریخ سے ابھی کچھ نہیں سیکھا ہے تو خود سیکھ جائے گا اور سو فیصد سیکھ جائے گا ۔بس آپ شانت ہو جائیے اور اپنے کام پر لگ جائیے۔ کیوں کہ بات اس پاپی پیٹ کی ہے ‘ پیٹ کے اس دوزخ میں لگی آگ کو بھجانے کی ہے …….اور اگر اس پاپی پیٹ کی آگ کو بھجانے کیلئے اس بے چارے نے دو چار ایسی ویسی باتیں کیں، جو تاریخی اعتبار سے صحیح نہیں تھیں ،درست نہیں تھیں بلکہ غلط تھیں تو کیا اب آپ اس بے چارے کی جان لیں گے کیا ۔ کشمیر میں ایسے اور اس جیسے بہت سے کردار پہلے بھی آئے اور گئے ……. آج ان کا کوئی نام لیوا نہیں ہے۔یہ وہ تھے جب پر پیسہ پھینکا جاتا تھا اور یہ تماشا دکھاتے تھے …….’پیسہ پھینکو اور تماشا دیکھو‘ کی مثال ان پر صادق آتی تھی ‘ سو فیصد آتی تھی اور آج ان میں سے کسی کا ایڈریس تک کہیں موجود نہیں ہے……. بالکل بھی نہیں ہے ۔کم بخت تاریخ !۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

Next Post

پاکستان کے زیرِ قبضہ جموںکشمیر میں جبر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

2026-07-07
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لداخ سے کچھ سیکھو!

2026-07-05
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

پاکستان کے زیرِ قبضہ جموںکشمیر میں جبر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.