جمعہ, جولائی 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-10
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

ٹرمپ نے پاکستان کی ناک کاٹ دی

بُرا ہو اس ٹرمپ ‘ڈونالڈ ٹرمپ کا۔نہ جانے یہ کس مٹی کا بنا ہے ‘ مٹی کا ہی بنا ہے یا کسی اور شئے کا ۔کسی کی نہیں سنتا ‘ بالکل بھی نہیں سنتا ۔ جو جی میں آتا ہے کرتا ہے اور جو یہ کرتا ہے وہ کسی کی سمجھ میں نہیں آتا ہے ……. بالکل بھی نہیں آتا ہے ۔ اسے کسی سے کوئی سرو کار نہیں ہے ‘کوئی جئے یا مرے ‘ اس کی بھلا ہے ۔ کیا ہو جاتا ،آپ ہی بتائیے کہ کیا ہو جاتا اگر ٹرمپ کچھ دن اور صبر کر لیتا ‘تھوڑا انتظار کر لیتا اور پھر جا کے ایران کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتا ۔بجا دیتا ہمیں کیا ‘ ایران جانے اور امریکہ ۔ لیکن بے چارہ پاکستان تو مزید کچھ دنوں تک اس خوش فہمی میں رہتا کہ اس نے جنگ رکوا دی ‘ اس نے ٹرمپ اور ایران میں جنگ بندی کرا دی …….لیکن ٹرمپ کو پاکستان کی اتنی سی بھی خوشی برداشت نہیں ہو ئی اور اس نے آؤ دیکھا اور نہ تاؤ اور ایران پر حملے شروع کر دئے اس اعلان کے ساتھ کہ اس کے ساتھ پاکستان کی ’ثالثی‘ میں جو معاہدہ ہوا تھا اب اس کی کوئی وقعت نہیںہے ……. بالکل بھی نہیں ہے ۔ٹرمپ نے یقیناً حملہ ایران پر کیا ‘ لیکن چوٹ ……. یا پھر چوٹیں پاکستان کو لگیں ہوں گی اور سو فیصد لگیں ہوں گی ۔کہا تھا ہم نے……. ہمسایہ ملک سے کہا تھا کہ ساتویں آسمان پر اڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ جنگ تمہاری وجہ سے نہیں رکی ……. اگر یہ رکی تو اس لئے رکی کہ ٹرمپ ایسا چاہتا تھا …….اور اب ٹرمپ ایسا نہیں چاہتا ہے ‘ وہ ایران پر حملہ کرنا چاہتا ہے سو وہ حملہ کررہا ہے ……. اب دکھائے نا ،پاکستان اب حملے رکوا کے دکھائے نا ……. اب ثالثی کرکے دکھائے نا کہ  اب یہ اس کے بس کا روگ نہیں ہے ۔ اسی طرح جس طرح ٹرمپ کسی کے بس کا روگ نہیں ہے اور اس لئے نہیں ہے کہ وہ جس مٹی کا بنا ہوا ہے ……. اگر وہ مٹی کا بنا ہوتو وہ مٹی یقینا ًکسی اور جہاں کی ہو گی ‘ اس جہاں کی نہیں کہ سارا جہاں بھی اگر ٹرمپ کو سمجھانے نکل پڑے گا تو وہ اسے سمجھا نہیں سکے گا ……. یہ ایک بات کہ …….کہ صاحب تمہارا کیا جاتا اگر حملے ……. ایران پر حملے تھوڑی تاخیر سے شروع کرتے اور اس وقت کا انتظار کرتے جب تمہارے اس ’ثالث‘اور ’دوست ‘ کے پاؤں زمین پر نہ آجاتے ……. حملہ کرکے تو تم نے اسے سیدھا آسمان سے نیچے زمین پر گرا دیا اور اس کی کمر توڑ دی اور ہاں ناک بھی کاٹ دی ۔ ہے نا؟

 

متعلقہ

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امر ناتھ یاترا:غیر حاضر  ایس پی او کو فارغ کیا گیا

Next Post

کشمیر کے تمام اسکولوں اور کوچنگ مراکز کو کتابوں کی جانچ کا حکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

2026-07-07
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لداخ سے کچھ سیکھو!

2026-07-05
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پانی میں رہ کر…….

2026-07-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دکھتی رگ کو دبانا                

2026-07-01
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

گرمامیں سیاست گرما گرم

2026-06-30
Next Post
کشمیر کے تمام اسکولوں اور کوچنگ مراکز کو کتابوں کی جانچ کا حکم

کشمیر کے تمام اسکولوں اور کوچنگ مراکز کو کتابوں کی جانچ کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.