بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نرس سرلا بھٹ قتل کیس: یاسین ملک کیخلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-30
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
نرس سرلا بھٹ قتل کیس: یاسین ملک کیخلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

یہ ایک تاریخی سنگ میل ہے دہشت گردی کے ملزمان کو وقت کبھی قانون کی گرفت سے نہیں بچا سکتا:ایس آئی اے

ویب ڈیسک

متعلقہ

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

سرینگر؍۲۹ جون

            ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے پیر کے روز۱۹۹۰ میں کشمیری پنڈت نوجوان نرس سرلا بھٹ کے اغوا اور بہیمانہ قتل کے مقدمے میں کالعدم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کو مرکزی ملزم نامزد کرتے ہوئے۷۳۷صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں پیش کی۔

             ایجنسی نے اسے دہشت گردی کے متاثرین کو انصاف دلانے کی سمت میں ایک ’تاریخی سنگ میل‘ قرار دیا ہے۔

            ایس آئی اے، جس نے۲۰۲۴ میں یہ مقدمہ اپنے سپرد کیے جانے کے بعد دوبارہ تحقیقات شروع کی تھی، نے نامزد این آئی اے عدالت، سری نگر میں چارج شیٹ پیش کی۔ یہ کارروائی سرلا بھٹ کے قتل کے تقریباً۳۶ برس بعد عمل میں آئی۔ سرلا بھٹ، جو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اسکمز) صورہ میں نرس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں، اپریل۱۹۹۰ میں لاپتہ ہو گئی تھیں۔ ان کی لاش اگلے روز شہر سری نگر کے قدیم علاقے میں، اس مقام سے کئی کلومیٹر دور برآمد ہوئی تھی۔

            یاسین ملک، جو اس وقت جے کے ایل ایف کے خود ساختہ چیف کمانڈر تھے، کے علاوہ ان کے چار ساتھیوں خورشید احمد چلکو، عبد الحمید شیخ، غلام محمد ٹپلو اور محمد یوسف صوفی کو بھی مقدمے میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے مطابق خورشید احمد چلکو کشمیر سے فرار ہو کر پاکستان میں مقیم ہے۔

            تمام ملزمان کے خلاف دہشت گردانہ اور تخریبی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون (ٹاڈا)۱۹۸۷؍اور بھارتی اسلحہ قانون۱۹۵۹ کی مختلف دفعات کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

            ایس آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ وقت کبھی بھی دہشت گردی کے لیے ڈھال نہیں بن سکتا اور دہشت گردانہ مظالم کے ذمہ دار عناصر قانون کے سامنے جوابدہ رہیں گے، چاہے کتنے ہی برس کیوں نہ گزر جائیں۔

            یہ مقدمہ مارچ۲۰۲۴میں ایس آئی اے کے سپرد کیا گیا تھا، جس کے بعد ایجنسی نے گزشتہ دو برسوں کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور شواہد جمع کر کے چارج شیٹ تیار کی۔

            ایس آئی اے کے ترجمان کے مطابق۷۳۷ صفحات پر مشتمل یہ جامع چارج شیٹ طویل اور باریک بینی سے کی گئی تحقیقات کا نتیجہ ہے، جس میں زبانی گواہیوں، دستاویزی ثبوت، فارنسک شواہد، بیلسٹک رپورٹ، طبی ریکارڈ اور الیکٹرانک شواہد کو یکجا کیا گیا ہے۔ ان تمام شواہد کا کئی دہائیوں پر محیط ریکارڈ کی روشنی میں تفصیلی تجزیہ کیا گیا۔

            ترجمان نے کہا کہ تقریباً۳۵ برس بعد چارج شیٹ کا عدالت میں پیش کیا جانا دہشت گردی کے متاثرین کو انصاف دلانے کی کوششوں میں ایک تاریخی سنگ میل ہے اور جموں و کشمیر میں ماضی کے دہشت گردانہ جرائم کی تحقیقات میں سب سے اہم پیش رفت میں شمار کیا جائے گا۔

            انہوں نے کہا کہ اس چارج شیٹ سے ایک واضح اور دوٹوک پیغام جاتا ہے کہ وقت کبھی بھی دہشت گردی کے لیے ڈھال نہیں بن سکتا۔ خواہ کتنے ہی برس گزر جائیں، دہشت گردانہ جرائم کے مرتکب افراد قانون کے سامنے جوابدہ رہیں گے۔

            ترجمان کے مطابق اس مقدمے سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اگرچہ دہشت گردی خوف، دھمکی اور تشدد کے ذریعے انصاف میں تاخیر پیدا کر سکتی ہے، لیکن وہ قانون کی حکمرانی کو ہمیشہ کے لیے شکست نہیں دے سکتی۔

            تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس وقت کے جے کے ایل ایف چیف کمانڈر محمد یاسین ملک نے خورشید احمد چلکو، عبد الحمید شیخ، محمد یوسف صوفی عرف ادریس اور غلام محمد ٹپلو کے ساتھ مل کر سرلا بھٹ کے اغوا اور بہیمانہ قتل کی منصوبہ بندی کی اور اس پر عمل درآمد کیا۔

            ترجمان نے بتایا کہ عبد الحمید شیخ، محمد یوسف صوفی عرف ادریس اور غلام محمد ٹپلو کا انتقال ہو چکا ہے، جبکہ محمد یاسین ملک ایک دوسرے مقدمے میں اس وقت عدالتی حراست میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مفرور دہشت گرد خورشید احمد چالکو، جسے فائرنگ کر کے قتل انجام دینے والا شخص قرار دیا گیا ہے، کے خلاف اشتہاری کارروائی سمیت قانونی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں بین المذاہب مکالمہ

Next Post

 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے گھپا میں ’پرتھم پوجا‘ ادا کی، جموں میں پہلی بار ’مہا یگیہ‘ کا انعقاد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۲۰۲۶میں ہی ڈیلی ویجرز کی مستقلی کا عمل شروع ہوگا‘
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں قرار داد منظور

2026-09-29
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ
اہم ترین

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، بی جے پی ارکان نے کاغذات پھاڑ دیے

2026-09-29
ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں
اہم ترین

ترقیاتی فنڈز میں جموں مخالف تعصب؟ حکومت کے اعداد و شمار کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں

2026-09-29
جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کانگریس کا گیانیش کمارکے استعفے کا مطالبہ

2026-09-29
ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں سڑک حادثہ، دو افراد جاں بحق
اہم ترین

کرناہ میں سومو گہری کھائی میں جا گری، پانچ ہلاک، پانچ زخمی

2026-09-29
جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ اسمبلی تک پہنچاایجنسیز
اہم ترین

احتجاج کرنے والے چار ارکان کو ایوان سے باہر نکالا گیا

2026-09-29
’لداخ  یو وزیر اعظم مودی کی ترجیح‘
اہم ترین

دہشت گردی کے خلاف  کارروائی کیلئےخودکار ردعمل  کانظام ادارہ جاتی  شکل دینا ضروری: امت شاہ

2026-09-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
Next Post
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے گھپا میں ’پرتھم پوجا‘ ادا کی، جموں میں پہلی بار ’مہا یگیہ‘ کا انعقاد

 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے گھپا میں ’پرتھم پوجا‘ ادا کی، جموں میں پہلی بار ’مہا یگیہ‘ کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.