جمعہ, جولائی 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

فرانس، سلوواکیہ کے دوروں سے یورپ اور جی-7 گروپ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-14
in قومی خبریں
A A
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈپارٹمنٹ آف ملٹری میڈیسن’ کا افتتاح کیا

طلبہ کے احتجاج کے معاملہ میں راہل نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، طالب علموں پر نہیں چلائی گئی تھی گولی: بی جے پی

نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ فرانس اور سلوواکیہ کے ان کے دوروں سے یورپ اور جی-7 کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
مسٹر مودی نے فرانس اور سلوواکیہ کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہونے سے پہلے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ ان کے یہ دورے یورپی براعظم اور اس سے آگے بھی ہندوستان کی شراکت داری کا دائرہ بڑھانے کے پختہ عزم کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔ مسٹر مودی نے کہا، "فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو کی دعوت پر میں 13-18 جون تک فرانس اورجمہوریہ سلوواکیہ کا دورہ کروں گا۔”
انہوں نے کہا، "ہندوستان کے اسٹریٹجک نقطہ نظر میں فرانس کا ایک خاص مقام ہے۔ اس سال کے آغاز میں صدر میکرون نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا، تب ہم نے اپنے تعلقات کو ‘خصوصی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری’ کی سطح تک بڑھایا تھا۔ جب میں نیس میں صدر میکرون سے ملوں گا، تو ہم فروری کے بعد ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور اپنے تعاون کے اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ میں باہمی مفاد کے اہم عالمی امور پر بھی گفتگو کرنے کا منتظر ہوں۔”
مسٹر مودی نے کہا کہ وہ فرانسیسی شہر نیس میں 14 جون کو صدر میکرون کے ساتھ ‘انڈیا انوویٹس’ نمائش کا افتتاح کریں گے۔ ‘ہندوستان-فرانس اختراعی سال’ کے تحت منعقد ہونے والا یہ اہم پروگرام ہندوستان کے سب سے زیادہ ہونہار اسٹارٹ اپس کو عالمی سرمایہ کاری سے جوڑے گا اور ہندوستان کے اعلیٰ تعلیمی ایکو سسٹم سے نکلنے والی اختراعات کے لیے ایک بڑے محرک کے طور پر کام کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وہ 14-15 جون کو سرکاری دورے پر سلوواکیہ جائیں گے۔ سال 1993 میں سلوواکیہ کی آزادی کے بعد سے کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ یہ تاریخی دورہ دوطرفہ تعلقات میں بنی مضبوط رفتار کو مزید آگے بڑھائے گا۔انہوں نے کہا، "میں براتیسلاوا میں صدر پیلیگرینی اور وزیر اعظم فیکو کے ساتھ بات چیت کرنے کا منتظر ہوں۔ مجھے سلوواکیہ کے معروف تاجروں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع بھی ملے گا۔”
مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے سے تعلقات میں آئی رفتار کو آگے بڑھاتے ہوئے، یہ دورہ یورپی یونین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سلوواکیہ سے واپس فرانس کے شہر ایوین لوٹیں گے اور 16-17 جون کو جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا، "جی-7 میں ہندوستان کی موجودگی ہمارے شراکت داروں کے ہم پر بھروسے اور ہماری بڑھتی ہوئی عالمی شناخت کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ لگاتار آٹھواں جی-7 سربراہی اجلاس ہے، جس میں ہندوستان کو مدعو کیا گیا ہے۔ جی-7 میں ہندوستان نہ صرف اپنی بات رکھے گا، بلکہ ‘گلوبل ساؤتھ’ کی امنگوں کو بھی آواز دے گا۔ میں 18 جون کو پیرس میں اپنے دورہ فرانس کا اختتام کروں گا، جہاں میں صدر میکرون کے ساتھ ویوا ٹیک 2026 میں شرکت کروں گا۔” ویوا ٹیک ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبے میں یورپ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ اس بار اس میں ہندوستان کا سب سے بڑا قومی پویلین ہوگا، جو ہندوستانی اور یورپی اختراعی ایکو سسٹم کے درمیان شراکت داری کے وسیع امکانات کی ایک بہترین علامت ہے۔
مسٹر مودی نے کہا، "میں پیرس میں ہندوستانی برادری کے ارکان سے ملنے کے لیے بھی پرجوش ہوں، جو ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک متحرک پل رہے ہیں۔”مسٹر مودی نے کہا کہ انہیں پورا بھروسہ ہے کہ فرانس اور جمہوریہ سلوواکیہ کے ان کے دورے یورپ اور جی-7 کے ساتھ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے روابط کو مزید مضبوط کریں گے۔ ساتھ ہی، یہ دورے اس براعظم اور اس سے آگے بھی اپنی شراکت داری کا دائرہ بڑھانے کے تئیں ہمارے پختہ عزم کا مظاہرہ کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی آر ڈی او کو مستقبل کی جنگی ٹیکنالوجی پر دینا چاہیے توجہ: راج ناتھ

Next Post

راجوری میں حادثاتی بارودی سرنگ  دھماکہ، جے سی او سمیت چار فوجی زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’فوج کی مشترکہ صلاحیتوں کا مظاہرہ ‘
قومی خبریں

ڈپارٹمنٹ آف ملٹری میڈیسن’ کا افتتاح کیا

2026-07-30
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

طلبہ کے احتجاج کے معاملہ میں راہل نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، طالب علموں پر نہیں چلائی گئی تھی گولی: بی جے پی

2026-07-30
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے اینیمیشن فلم ‘مہا پربھو جگن ناتھ پر روک لگانے سے کیا انکار

2026-07-30
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری
قومی خبریں

لوک سبھا میں منگل کو بھی وقفہ سوالات خلل کا شکار رہا

2026-07-29
’منیر کا پاکستان کو ڈمپر ٹرک سے تشبیہ دینا اسلام آباد کی ناکامی کا اعتراف‘
قومی خبریں

راجناتھ نے کوسٹ گارڈ میں صنفی مساوات اور امدادی رقم سے جڑے دو پالیسی اصلاحات کا آغاز کیا

2026-07-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ کا بغیر مجرمانہ ریکارڈ والے طلباء کو رہا کرنے کا حکم

2026-07-29
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

مظاہرین کےخلاف پولیس کی کارروائی نہ رکی تو دوبارہ مظاہرہ کریں گے: سی جے پی

2026-07-28
لداخ احتجاج کے درمیان سونم وانگچک کی این جی او کا فارن فنڈنگ لائسنس منسوخ
قومی خبریں

سو سال بعد بھی اہمیت کا حامل ہے گاندھی کا ستیہ گرہ: سونم وانگچک

2026-07-28
Next Post
راجوری میں حادثاتی بارودی سرنگ   دھماکہ، جے سی او سمیت چار فوجی زخمی

راجوری میں حادثاتی بارودی سرنگ  دھماکہ، جے سی او سمیت چار فوجی زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.