بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی کے وزیر اعظم کے طور پر سب سے طویل عرصے تک مسلسل ملک کی خدمت کرنے پر بی جے پی لیڈروں نے مختلف مندروں میں کی پوجا ارچنا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-11
in قومی خبریں
A A
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی 17 ستمبر کو یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کے پانچویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

ڈوٹا کے تین بار صدر رہے آدتیہ نارائن مشرا کی تنظیم کا کانگریس میں ضم

نئی دہلی، 10 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے وزیر اعظم کے طور پر سب سے طویل عرصے تک ملک کی مسلسل خدمت کرنے کا اعزاز حاصل کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین اور پارٹی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود مسٹر جے پی نڈّا سمیت مختلف لیڈروں نے یہاں الگ الگ مندروں میں پوجا ارچنا کرکے وزیر اعظم کی طویل عمری کی تمنا کی۔
مسٹر نبین بدھ کو دہلی بی جے پی کے صدر اور مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا اور رکن پارلیمنٹ محترمہ بانسری سوراج کے ساتھ یہاں کے جھنڈے والان مندر پہنچے اور دیوی کی پوجا ارچنا کر کے مسٹر مودی کے صحت مند اورانکی طویل عمرکی دعا کی۔ مسٹر نبین نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "مسٹر نریندر مودی کے منتخب وزیر اعظم کے طور پر مسلسل سب سے طویل عرصے تک خدمت کرنے والے وزیر اعظم بننے کے تاریخی موقع پر یہاں کے مشہور جھنڈے والان دیوی مندر میں آدی شکتی ماں بھگوتی کی باقاعدہ پوجا ارچنا کی۔ اس مقدس موقع پر ماں کے قدموں میں عقیدت کے ساتھ سر جھکاتے ہوئے میں نے وزیر اعظم کی طویل عمری اور بہتر صحت کے لیے دعا کی۔”
مسٹر نڈّا نے محترمہ کمل جیت سہراوت کے ساتھ یہاں واقع برلا مندر میں جا کر پوجا ارچنا کی، جبکہ وزیر ریل اشونی ویشنو نے یہاں کے لودھی روڈ پر واقع سائی بابا مندر میں جا کر پوجا ارچنا کی۔ انہوں نے کہا، "اس پاون دن پر بگھوان سے یہی پرارتھنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اسی طرح ملک کی انتھک خدمت کرتے رہیں اور 140 کروڑ ہم وطنوں کا وکست بھارت کا عزم پورا ہو۔”
اس موقع پر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ محترمہ سواتی مالیوال نئی دہلی میں واقع مہارشی بالمیکی مندر پہنچے اور مسٹر مودی کی طویل اور کامیاب مدت کار کے لیے دعا کی۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی دہلی سے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بابر پور کے کردم پوری میں واقع شیو مندر میں پوجا ارچنا کر کے وزیر اعظم کی طویل عمری کی خواہش کی۔ دہلی بی جے پی کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ محترمہ کمل جیت سہراوت آج مقامی مہیلا منڈل اور بی جے پی کارکنوں کی طرف سے دوارکا کے امبرہائی گاؤں میں واقع شیو مندر میں منعقدہ سنکیرتن میں شامل ہوئیں۔ دہلی بی جے پی کے سابق صدر ستیش اپادھیائے نے مالویہ نگر میں شنکر بھگوان کی پوجا ارچنا کی اور مسٹر مودی کی طویل عمری اور ان کی طویل کامیاب قیادت کے لیے دعا کی۔
جنوبی دہلی سے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے جنوبی دہلی کے گھٹورنی میں واقع شیو مندر میں بھگوان شنکر کی پوجا ارچنا کی۔ اس کے علاوہ مختلف ریاستوں میں بھی بی جے پی لیڈروں نے الگ الگ مندروں میں جا کر پوجا ارچنا کی اور مسٹر مودی کے صحت مند رہنے اور طویل عمر ہونے کی تمنا کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر جمہوریہ نے مودی کو سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیر اعظم رہنے پر مبارکباد دی

Next Post

’امرناتھ یاترا کے پُرامن  اور محفوظ انعقاد کیلئے پیشگی  اقدامات کیے جائیں گے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’یاتری سفری اخراجات کا کم از کم۱۰فیصد جموں کشمیر کی مقامی مصنوعات پر خرچ کریں‘
قومی خبریں

مودی 17 ستمبر کو یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کے پانچویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

2026-09-15
ڈوٹا کے تین بار صدر رہے آدتیہ نارائن مشرا کی تنظیم کا کانگریس میں ضم
قومی خبریں

ڈوٹا کے تین بار صدر رہے آدتیہ نارائن مشرا کی تنظیم کا کانگریس میں ضم

2026-09-15
دہلی میٹرو ارپن مراکز نے 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع کیے
قومی خبریں

دہلی میٹرو ارپن مراکز نے 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع کیے

2026-09-15
امت شاہ 12 اگست کو بھارت منڈپم میں بھارتیہ ویاپار مہوتسو 2026 کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

ہندوستانی زبانوں کے درمیان بات چیت اور قومی اتحاد کی اہم کڑی ہے ہندی: امت شاہ

2026-09-15
قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ہاسٹل میس واقعہ سے متعلقہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی تحقیق اور بڑی سازش کیتفتیش کے لیے کمیٹی تشکیل دی

2026-09-15
قومی خبریں

ڈی یو ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر آدتیہ نارائن مشرا کے کانگریس میں شامل ہونے پر دیویندر نے کیا استقبال

2026-09-15
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
Next Post
جموں صوبے کیلئے سی آر پی ایف کی ۳ اضافی بٹالین بھیجی جائیگی

’امرناتھ یاترا کے پُرامن  اور محفوظ انعقاد کیلئے پیشگی  اقدامات کیے جائیں گے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.