جمعہ, جولائی 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

صدر جمہوریہ نے مودی کو سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیر اعظم رہنے پر مبارکباد دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-11
in قومی خبریں
A A
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈپارٹمنٹ آف ملٹری میڈیسن’ کا افتتاح کیا

طلبہ کے احتجاج کے معاملہ میں راہل نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، طالب علموں پر نہیں چلائی گئی تھی گولی: بی جے پی

نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مسلسل سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دینے پر انہیں دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ خدمت، شمولیت اور قومی ترقی کے تئیں وزیر اعظم کا غیر متزلزل عزم ملک کو اس کی امنگوں کی تکمیل کی طرف لے جائے گا وزیر اعظم کے طور پر ملک کی خدمت میں وقف 4,399 دن مکمل ہونے پر صدر جمہوریہ نے مسٹر مودی کو ایک خط لکھ کر ان کی ستائش کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوامی زندگی میں ہندوستان کے وزیر اعظم جیسے عہدے کی ذمہ داری کے لیے بہت زیادہ لگن، لچک اور استقامت کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ کامیابی صرف اس عہدے پر طویل ترین مدت تک فائز رہنے کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ یہ مسلسل انتخابات میں ان کی قیادت پر ہندوستان کے عوام کی جانب سے ظاہر کیے گئے اٹوٹ بھروسے کا ثبوت ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا، ”ہمارے جیسے وسیع، متنوع اور متحرک ملک میں، عوام کا اعتماد کسی بھی شہری کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ آپ کے تئیں یہ اعتماد گزشتہ برسوں میں بار بار دہرایا گیا ہے، جو ہماری جمہوریہ کے جمہوری سفر کے ایک شاندار باب کی عکاسی کرتا ہے“۔
محترمہ مرمو نے خط میں گزشتہ 12 برسوں کے دوران ملک میں ہونے والی اہم تبدیلیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی شمولیت کی کوششوں سے کروڑوں لوگ معاشی نظام سے جڑے ہیں، جن میں خواتین مستفیدین کی بڑی تعداد ہونا بے حد خوش آئند ہے۔ آج ملک کی ناری شکتی ترقیاتی سفر میں برابر کی شراکت داری نبھانے کے ساتھ ساتھ اس کی قیادت بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے حکمرانی کو شفاف، موثر اور جوابدہ بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کی بھی تعریف کی، جس سے عوامی بہبود کی اسکیموں کا فائدہ آخری شخص تک زیادہ تیزی سے پہنچ رہا ہے۔
صدر جمہوریہ نے خاص طور پر ’پی ایم-جن من‘ اسکیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قطار کے آخری شخص کی فلاح یعنی ’انتودیہ کے نصب العین‘ اور کمزور قبائلی گروہوں کے تئیں وزیر اعظم کی ہمدردی نے انہیں گہرائی سے متاثر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک کے مشرقی اور شمال مشرقی حصوں جیسے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دیے جانے کو طرزِ حکمرانی کے جذبے کی علامت قرار دیا۔
صدر جمہوریہ نے کہا، ”ایک سادہ خاندان سے آکر ملک کے سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیر اعظم بننے کا آپ کا سفر ہندوستانی جمہوریت کی خوبصورت ترین مثال ہے۔ آج ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کی توانائی اور خود کفیل و ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کے ساتھ ’قوم مقدم ‘ کے جذبے پر ملک آگے بڑھ رہا ہے، جس سے دنیا میں ہندوستان کا وقار اور افتخار بلند ہوا ہے“۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ملک کی خدمت، سب کو ساتھ لے کر چلنے اور قومی ترقی کے تئیں وزیر اعظم کی یہی اٹوٹ وفاداری ہندوستان کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرے گی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کی قیادت میں ملک نے ترقی، گڈ گورننس اور خدمت کی نئی جہات قائم کیں : ریکھا گپتا

Next Post

مودی کے وزیر اعظم کے طور پر سب سے طویل عرصے تک مسلسل ملک کی خدمت کرنے پر بی جے پی لیڈروں نے مختلف مندروں میں کی پوجا ارچنا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’فوج کی مشترکہ صلاحیتوں کا مظاہرہ ‘
قومی خبریں

ڈپارٹمنٹ آف ملٹری میڈیسن’ کا افتتاح کیا

2026-07-30
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

طلبہ کے احتجاج کے معاملہ میں راہل نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، طالب علموں پر نہیں چلائی گئی تھی گولی: بی جے پی

2026-07-30
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے اینیمیشن فلم ‘مہا پربھو جگن ناتھ پر روک لگانے سے کیا انکار

2026-07-30
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری
قومی خبریں

لوک سبھا میں منگل کو بھی وقفہ سوالات خلل کا شکار رہا

2026-07-29
’منیر کا پاکستان کو ڈمپر ٹرک سے تشبیہ دینا اسلام آباد کی ناکامی کا اعتراف‘
قومی خبریں

راجناتھ نے کوسٹ گارڈ میں صنفی مساوات اور امدادی رقم سے جڑے دو پالیسی اصلاحات کا آغاز کیا

2026-07-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ کا بغیر مجرمانہ ریکارڈ والے طلباء کو رہا کرنے کا حکم

2026-07-29
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

مظاہرین کےخلاف پولیس کی کارروائی نہ رکی تو دوبارہ مظاہرہ کریں گے: سی جے پی

2026-07-28
لداخ احتجاج کے درمیان سونم وانگچک کی این جی او کا فارن فنڈنگ لائسنس منسوخ
قومی خبریں

سو سال بعد بھی اہمیت کا حامل ہے گاندھی کا ستیہ گرہ: سونم وانگچک

2026-07-28
Next Post
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘

مودی کے وزیر اعظم کے طور پر سب سے طویل عرصے تک مسلسل ملک کی خدمت کرنے پر بی جے پی لیڈروں نے مختلف مندروں میں کی پوجا ارچنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.