جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا….

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-06
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

دہلی کی بے دلی!

 

ایک با ت ہم یقین کے ساتھ کہہ رہے ہیں اور…. اور کہہ سکتے ہیں اور…. اور وہ یہ ہے کہ ہم …. ہم کشمیریوں کا کوئی دشمن نہیں ہے…. کوئی دشمن نہیں ہو سکتا ہے…. دنیا میں کسی بھی جگہ پر ہمارا کوئی دشمن نہیں ہے ‘ اس کی ہم ضمانت دیتے ہیں‘ گارنٹی دیتے ہیں…. ضمانت اس لئے دیتے ہیں کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمارا یہ یقین ایمان کی طرح پختہ ہوتاجا رہا ہے کہ ہم …. ہم کشمیریوں کو دشمن …. کسی دشمن کی ضرورت نہیں کہ…. کہ ہم خود اپنے دشمن جو ٹھہریں …. دشمن کی ضرورت تو اُنہیں ہو تی ہے…. جن کا کوئی دشمن نہیں ہو تا ہے…. لیکن اللہ میاں کے فضل و کرم سے ہمیں اس صورتحال کا سامنا نہیں ہے…. ہم اس میں خود کفیل ہیں….  ما شاء اللہ ہمارے دشمنوں کی تعداد میں ن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے اور…. اوراس میں خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ سارے دشمن ہمارے اپنے ہیں ‘ اس کےلئے ہمیں کسی غیر کی ضرورت نہیں پڑتی ہے…. ہمارا ضرورت کا سارا سامان تو باہر سے آتا ہے…. ایک سوئی ‘ ایک ماچس کی تیلی تک‘ سب کچھ باہر سے آتا ہے‘ ساگ سبزی بھی ‘ لیکن…. لیکن دشمن نہیں …. بالکل بھی نہیں کہ …. کہ یہ خالص ہمارے اپنے ہیں …. اس کےلئے ہمیں کسی پر انحصار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ ہم اس میں خود کفیل ہیں۔آپ اپنی پارٹی کے لیڈروں کی باتیں سن لیجئے …. پی ڈی پی اور این سی کے بارے میں سن لیجئے …. آپ پیپلز کانفرنس کی قیادت کا کلام گوش گزار کیجئے ‘ نیشنل کانفرنس کے بارے میں اس کی باتیں سن لیجئے ‘ آپ این سی کی باتیں سن لیجئے ‘اپنی پارٹی اور پیپلز کانفرنس کے بارے میں سن لیجئے …. پبلک میں بھی اور پرائیویٹ میں سن لیجئے ….اللہ میاں کی قسم آپ بھی قائل ہو جائیں گے…. آپ بھی اس بات کے معترف ہو جائیں گے کہ …. کہ دنیا میں ہمارا کوئی دشمن نہیں ہے…. بالکل بھی نہیں ہے…. کہ …. کہ ہمارے گھر کے اندر ہی اتنے دشمن موجود ہیں کہ….کہ کسی باہر کی ضرورت ہی نہیں ‘ کسی باہر کے دشمن کی کشمیر میں گنجائش ہی نہیں ہے اور…. اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ نہیںصاحب ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ صرف سیاستدان ہی ایک دوسرے کے دشمن ہیں…. ہم عام لوگ بھی ایک دوسرے کے دشمن ہیں…. بہ حیثیت قوم ایک دوسرے کے دشمن ہونا …. ایک دوسرے سے دشمنی رکھنا …. ہمارا قومی کردار ہے اور…. اور اس پر ہمیں فخر بھی ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عالمی یوم ماحولیات:کشمیر کہاں کھڑا ہے ؟

Next Post

فٹ بال کے جادوگروں کا آخری جادو: کیا نیمار، رونالڈو،میسی اور صلاح اپنے آخری ورلڈ کپ کو یادگار بنا پائیں گے؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
Next Post
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل

فٹ بال کے جادوگروں کا آخری جادو: کیا نیمار، رونالڈو،میسی اور صلاح اپنے آخری ورلڈ کپ کو یادگار بنا پائیں گے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.