جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی جے پی کا سیاسی غلبہ کم از کم۲۰ سال تک برقرار رہے گا: پولسٹر پردیپ گپتا

’ جب تک حکمراں جماعت کی کارکردگی میں نمایاں کمزوری پیدا نہیں ہوتی، اس کی سیاسی پوزیشن محفوظ رہے گی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-22
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, قومی خبریں
A A
بی جے پی کا سیاسی غلبہ کم از کم۲۰ سال تک برقرار رہے گا: پولسٹر پردیپ گپتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر؍۲۱مئی

            معروف انتخابی تجزیہ کار پردیپ گپتا نے کہا ہے کہ۲۰۱۴ سے شروع ہونے والا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا موجودہ سیاسی غلبہ کم از کم ۲۰’ سال‘ تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

            ایکسس مائی انڈیا کے سربراہ نے کہا کہ جب تک حکمراں جماعت کی کارکردگی میں نمایاں کمزوری پیدا نہیں ہوتی، اس کی سیاسی پوزیشن محفوظ رہے گی۔

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

            کانگریس کی طویل سیاسی بالادستی سے موازنہ کرتے ہوئے گپتا نے کہا کہ بھارتی سیاست ایک بار پھر ایک جماعت کی غلبے والی سیاست کے دور سے گزر رہی ہے۔

            انہوں نے پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا’’ سیاست میں ایک حد ہوتی ہے۔ پہلے کانگریس نے۱۹۷۷ تک مسلسل حکومت کی۔ اس کے بعد اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اُس زمانے میں ہم تقریباً۲۰ سالہ سیاسی نسل کی بات کرتے تھے۔ یہ۲۰ سالہ دور اب بھی برقرار رہے گا‘‘۔

            گپتا نے اشارہ دیا کہ بی جے پی بھی اسی طرح طویل عرصے تک بھارتی سیاست کا مرکزی محور بنی رہ سکتی ہے۔

ان کے مطابق حکمراں اتحاد اور اپوزیشن دونوں کا مستقبل بڑی حد تک موجودہ حکومت کی کارکردگی پر منحصر ہے۔

            ایکسس مائی انڈیا کے سربراہ نے کہا’’اتنا بڑا مینڈیٹ ملنے کے بعد بی جے پی سے توقعات بھی بڑھ گئی ہیں، اس لیے اب بی جے پی اور این ڈی اے کو غیر معمولی کارکردگی دکھانی ہوگی‘‘۔

            گپتا نے مزید کہا’’جب تک ان کی کارکردگی کمزور یا خراب نہیں ہوتی، وہ جیتتے رہیں گے اور اپوزیشن ہارتی رہے گی‘‘۔

             انتخابی تجزیہ کار‘جن کے ایگزٹ پول نے اداکار وجے کی قیادت والی ٹی وی کے(ٹی وی کے) کی تمل ناڈو میں جیت کی درست پیش گوئی کی تھی، اُس نے دلیل دی کہ حکمراں جماعت کی پوزیشن اُس وقت تک محفوظ رہے گی جب تک اس کی حکمرانی کی کارکردگی میں نمایاں کمزوری پیدا نہیں ہوتی۔

            ایکسس مائی انڈیا کے سربراہ نے کہا کہ کانگریس اب بھی ماضی کی ’خراب حکمرانی‘ کے تاثر جیسے ’وراثتی مسائل‘ کا بوجھ اٹھا رہی ہے، جس کی وجہ سے اس کی سیاسی بحالی ایک طویل عمل بن گئی ہے۔

            گپتا نے کہا’’اگر آپ۲۰۲۹کی بات کریں تو اس وقت تک کانگریس کو اقتدار سے باہر ہوئے تقریباً۱۵ سال ہو جائیں گے۔ میرا خیال ہے کہ پورے ملک کو قائل کرنے میں انہیں کم از کم مزید پانچ سال لگ سکتے ہیں‘‘۔تاہم گپتا نے یہ بھی کہا کہ سیاسی غلبہ عوامی توقعات میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

            ایکسس مائی انڈیا کے سربراہ نے کہا’’جب آپ بہت بلندی پر پہنچ جاتے ہیں تو پھر نیچے آنے کا رجحان بھی پیدا ہوتا ہے۔ بی جے پی بھی اب اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں اس سے عوامی توقعات بہت بڑھ گئی ہیں۔

 

(ویب ڈیسک )

 

‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 کولگام میں مشتبہ اوور گراؤنڈ ور کر گرفتار، دستی بم اور پوسٹر برآمد

Next Post

کٹھوعہ:منشیات فروش کی ۷کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
Next Post
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل

کٹھوعہ:منشیات فروش کی ۷کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.