جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خطبۂ عرفہ۱۴۴۷ ھ دنیا بھر میں۳۵زبانوں کے ساتھ نشر کرنے کا پروگرام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
خطبۂ عرفہ۱۴۴۷ ھ دنیا بھر میں۳۵زبانوں کے ساتھ نشر کرنے کا پروگرام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’ مقصد حج کے عالمی اثر کو مزید مؤثر بنانا‘ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ذرائع کو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے استعمال کرنا ہے‘

(ویب ڈیسک )

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر؍۲۰مئی

            مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امورِ دینیہ کی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ۱۴۴۷ہجری کے یومِ عرفہ کے خطبے کا ترجمہ۳۵عالمی زبانوں میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ادارے سے وابستہ چینلز کے ذریعے نشر کیا جائے گا، تاکہ اسلام کے معتدل پیغام اور خطبے کے شرعی مضامین دنیا بھر کے مسلمانوں تک پہنچائے جا سکیں۔

            ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد موسمِ حج کے عالمی اثر کو مزید مؤثر بنانا، جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ذرائع کو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے استعمال کرنا اور دینی پیغامات کو مختلف زبانوں میں زیادہ وسیع پیمانے پر پہنچانا ہے۔

            رئیسِ امورِ دینیہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ خطبۂ عرفہ کا ترجمہ سعودی عرب کی ان کوششوں کا تسلسل ہے ،جو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت اور حجاجِ کرام کی دیکھ بھال کے لیے کی جا رہی ہیں۔

            ان کاکہنا تھا’’یہ سب کچھ قیادت کی جانب سے حرمین شریفین اور حج کے نظام کو دی جانے والی بھرپور توجہ اور حمایت کے تحت انجام پا رہا ہے‘‘۔

            انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ اقدام خطبۂ عرفہ کے دینی اور انسانی پیغامات کو دنیا بھر کے مسلمانوں تک ان کی مختلف زبانوں اور ثقافتوں میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

            ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ خطبۂ عرفہ کے ترجمے کا منصوبہ ان نمایاں اور منفرد اقدامات میں سے ہے جن میں امورِ دینیہ کی صدارت نے برسوں کے دوران وسیع تجربہ اور مہارت حاصل کی ہے۔

            اس منصوبے نے دینی مواد کو مختلف عالمی زبانوں میں بہتر بنانے اور مزید مؤثر انداز میں پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

            انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام نے غیر عربی زبان بولنے والے مسلمانوں کو خطبۂ عرفہ کے پیغام، اس کی اقدار، رواداری، اعتدال اور اسلامی وحدت جیسے اہم اصولوں سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔

            ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے واضح کیا کہ امورِ دینیہ کی صدارت نے اپنی تکنیکی اور ابلاغی صلاحیتوں اور ماہر افرادی قوت کو بروئے کار لاتے ہوئے خطبے کی اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ انداز میں ترسیل کو یقینی بنایا ہے۔

            اس کا مقصد یہ ہے کہ خطبہ دنیا بھر کے زیادہ سے زیادہ مسلمانوں تک مؤثر طریقے سے پہنچ سکے اور اسے مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ادارے سے وابستہ میڈیا چینلز کے ذریعے نشر کیا جائے۔

            دریں اثنا سعودی وزارت داخلہ نے حج پرمٹ کے بغیر۱۳؍افراد کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کرنے والے۴غیرملکیوں اور۳شہریوں کو حج ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

            سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت نے  منگل کو سیزنل انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ٹرانسپورٹرز اور خلاف ورزیوں کے مرتکب ہر شخص کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے۔

            سزاؤں میں قید، ایک لاکھ  ریال تک جرمانے اور تشہیر شامل ہے۔ پرمٹ کے بغیر حج کرنے کی کوشش پر۲۰ ہزار ریال تک جرمانہ، غیرملکیوں کی مملکت سے بے دخلی اور سزا پوری ہونے کے بعد۱۰سال تک مملکت میں دوبارہ داخلے پر پابندی ہوگی۔

             خلاف ورزی میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کے لیے قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔وزارت نے سعودی شہریوں اور غیرملکیوں پر زور دیا کہ وہ حج  قوانین اور ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سدھرا انہدامی مہم:جنگلاتی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل

Next Post

’جموں کشمیر میںامن ترقی کی کنجی ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
’جموں کشمیر میںامن ترقی کی کنجی ہے‘

’جموں کشمیر میںامن ترقی کی کنجی ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.