ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حج۱۴۴۷:  تیاریاں عروج پر ‘مکہ اور اس کے گرد و نواح میں تکبیرات کی گونج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-20
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
حج۱۴۴۷:  تیاریاں عروج پر ‘مکہ اور اس کے گرد و نواح میں تکبیرات کی گونج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

حج ایام میں موسم گرم رہے گا ‘ درجہ حرارت۴۷ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان‘ سطحی ہوا کے ساتھ گرد وغبار رہنے کی توقع ہے

(ویب ڈیسک)

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر؍۱۹مئی

                مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حج۱۴۴۷ ہجری کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ دنیا بھر سے عازمینِ حج کے قافلے ان شہروں میں پہنچ رہے ہیں جہاں روحانی طمانیت کا اظہار تکبیرات کی آوازوں سے ہو رہا ہے۔ حکومتی اداروں نے مشاعرِ مقدسہ پر سہولیات کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا ہے۔

                سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں میں مسلمانوں کے لیے تکبیر میں دراصل گہری وابستگی کے معانی پنہاں ہیں، جس میں عبادت اور اطاعت کے مقدس زمانے میں اللہ کی شان بیان کرنا اور اسلامی شعائر کی یاد تازہ کرنا شامل ہے۔مکہ اور دیگر مشاعرِ مقدسہ میں اس فضا کی جہت اور بھی گہری اور پُرمغز ہو جاتی ہے۔

                تکبیرات کی آوازیں، مسجدالحرام اور آس پاس کے علاقوں سے بلند ہوتی ہیں جو دنیا بھر سے عازمینِ حج و عمرہ کی آمد سے ہم قدم ہو جاتی ہیں۔ اللہ کی یاد اور عبادت میں یہ وحدتِ خیال کا انتہائی طاقتور اظہار ہے۔

                تکبیرات، اِن مقدس ایام میں سب سے نمایاں عمل کی نمائندگی کرتی ہیں کیونکہ یہ خدا کی واحدانیت، تکریم، اُس کے سامنے سر جھکا دینے اور شکر ادا کرنے کے اظہار کے معانی رکھتی ہیں۔

                علمائے اسلام نے بھی یہ واضح کیا ہے کہ مسلم معاشروں میں تکبیرات، عقیدت کی فضا کو تقویت دیتی ہیں اور نسلوں کو عقیدے کے عملی اظہار کے طریقوں سے جوڑ دیتی ہیں۔

                چونکہ یہ مقدس دن ہر سال واپس آتے ہیں اس لیے تکبیرات اسلامی شعور میں اپنے گہرے نقوش کے ساتھ موجود رہتی ہیں۔

                انسان کے خالق کی عظمت، عبادت اور اُس کے تشکر کے لیے خوشی کا ایک اظہار بن جاتی ہیں اور مسلم دنیا کو امن و آشتی اور روحانی سکون سے بھر دیتی ہیں۔

                اس دوران سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کے سی ای او ڈاکٹر ایمن غلام نے کہا ہے کہ’ سالِ رواں حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں موسم انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے۔‘

                عکاظ کے مطابق ڈاکٹر ایمن غلام نے ایام حج کے میں موسمیاتی حالات کے حوالے سے بتایا’ یکم ذو الحجہ سے یوم الترویہ (۸ذی الحجہ) تک گرمی عروج پر ہوگی جبکہ سطحی ہوا کے ساتھ گرد وغبار رہنے کی توقع ہے۔‘

                ’ایام حج میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۴۴ سے۴۷ ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم۲۸سے۳۱ ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب۱۰ فیصد سے۴۰ فیصد تک ہوگا۔‘

                موسمیاتی مرکز کے سی ای او کا مزید کہنا تھا’ یوم عرفہ سے۱۳ذو الحجہ تک موسم گرم رہنے کی توقع ہے، جبکہ آسمان جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ دن کے وقت گرد آلود ہوا چلنے کا امکان ہے۔‘

                ’۹ذی الحجہ سے۱۳ تک درجہ حرارت میں معمولی کمی کی توقع ہے۔ اس دوران پارہ۴۲سے۴۴ڈگری جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۲۶سے۲۹ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔ ہوا میں نمی کا تناسب۱۵ سے۵۵ فیصد تک رہے گا۔‘

                 ایام حج میں ہوا کا رخ شمال سے مغربی جانب ہوگا جس کی رفتار۲۰ سے۵۰کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ طائف کمشنری کے پہاڑی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے سے اس کے اثرات مشاعر مقدسہ تک پھیل جائیں۔

                علاوہ ازیں ڈاکٹر ایمن غلام نے مشاعر مقدسہ میں موسمیاتی مرکز کا دورہاور حج ایام کے حوالے سے مرکز کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں اور آپریشنل سسٹم کا جائزہ لیا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگلاتی اراضی پر انسدادِ تجاوزات کارروائی کی جانچ کا حکم

Next Post

سری نگر میں منشیات فروش کی ڈیڑھ کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
سری نگر میں منشیات فروش کی ڈیڑھ کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

سری نگر میں منشیات فروش کی ڈیڑھ کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.