منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جنگلاتی اراضی پر انسدادِ تجاوزات کارروائی کی جانچ کا حکم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-20
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جنگلاتی اراضی پر انسدادِ تجاوزات کارروائی کی جانچ کا حکم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’پولیس کارروائی کے دوران متاثرین سے زیادتیوں کا الزام ‘

ایجنسیز

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں؍۱۹مئی

                وزیر جنگلات جاوید احمد رانا نے منگل کو جموں شہر کے مضافاتی جنگلاتی علاقے میں انسدادِ تجاوزات کارروائی سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی اور محکمہ جنگلات کی کارروائی کی تحقیقات کا حکم دیا۔

                رانا نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیا کہ کارروائی کے دوران مبینہ زیادتیوں پر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

                وزیر نے الزام لگایا کہ پولیس نے کارروائی کے دوران طاقت کا استعمال کیا اور لوگوں کو نماز ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ قانون و نظم لیفٹیننٹ گورنر کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اس لئے وہ پولیس کے خلاف کارروائی کی درخواست کریں گے۔

                واضح رہے کہ پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیموں نے جموں شہر کے مضافاتی علاقے لوئر شوالک رینج کے رائیکہ بندی جنگلاتی پٹی میں بڑے پیمانے پر انسدادِ تجاوزات مہم چلائی۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران۳۰ سے زائد ڈھانچے مسمار کیے گئے جبکہ کروڑوں روپے مالیت کی تقریباً۶۰کنال جنگلاتی اراضی واگزار کرائی گئی۔

                صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا نے کہا کہ وہ ابھی پیر پنچال علاقے سے واپس آئے ہیں اور انہوں نے محکمہ جنگلات کے کردار کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی قربانیوں اور خدمات کی بدولت ہی جموں و کشمیر آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے لوگوں کے جذبات مجروح کیے جا رہے ہیں۔

                وزیر نے عوام سے پُرسکون رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یقین دلایا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور متاثرین کی باز آبادکاری کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے نقصانات کا معاوضہ دیا جائے گا اور جو بھی نقصان کا ذمہ دار ہوگا، اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

                رانا نے کہا کہ قبائلی امور کا محکمہ متاثرہ خاندانوں کی باز آبادکاری کیلئے اقدامات کرے گا۔انہوں نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں کی کسی مہذب معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ گزشتہ پچاس برسوں سے یہاں آباد ہیں اور ان کے پاس موجود ریونیو ریکارڈ کے مطابق یہ زمین انہی کی ملکیت ہے۔

                وزیر نے دعویٰ کیا کہ متعلقہ زمین ریونیو ریکارڈ میں درج ہے اور محکمہ جنگلات کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام میں لینڈ فراڈ معاملے  میں ای او ڈبلیو کے چھاپے

Next Post

حج۱۴۴۷:  تیاریاں عروج پر ‘مکہ اور اس کے گرد و نواح میں تکبیرات کی گونج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
حج۱۴۴۷:  تیاریاں عروج پر ‘مکہ اور اس کے گرد و نواح میں تکبیرات کی گونج

حج۱۴۴۷:  تیاریاں عروج پر ‘مکہ اور اس کے گرد و نواح میں تکبیرات کی گونج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.