منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی لاجسٹکس اور ویئر ہاؤسنگ پالیسی سے صنعت، روزگار اور سرمایہ کاری کو ملے گا فروغ: ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-14
in قومی خبریں
A A
دہلی میں پہلی بار نوجوان براہِ راست حکومتی عمل میں شامل ہو رہے ہیں: ریکھا گپتا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کو کہا کہ حکومت راجدھانی کے لیے جدید لاجسٹکس اور ویئر ہاؤسنگ پالیسی کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے، جس سے تجارت اور صنعتوں کو نئی رفتار ملے گی۔
محترمہ گپتا نے آج کہا کہ پالیسی کا بنیادی مقصد دہلی میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا، آلودگی گھٹانا اور راجدھانی کو ایک جدید، موثر اور ماحول دوست لاجسٹکس ہب کے طور پر ترقی دینا ہے۔ اس پالیسی کے تحت شہر کے بیرونی علاقوں میں ‘اربن کنسولیڈیشن اینڈ لاجسٹکس ڈسٹری بیوشن سینٹرز’ (یوسی ایل ڈی سی ) تیار کیے جائیں گے۔ ان مراکز پر بڑے پیمانے پر آنے والے مال کو اکٹھا کر کے ضرورت کے مطابق شہر کے اندر بھیجا جائے گا۔ اس کے علاوہ، مارکیٹ کی سطح کے گودام اور مائیکرو فل فلمنٹ سینٹرز بھی بنائے جائیں گے، جس سے آخری مرحلے (لاسٹ مائل) تک سامان کی ترسیل تیز اور منظم ہو سکے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ‘ان لینڈ کنٹینر ڈپو’ (آئی سی ڈی ) کو جدید بنایا جائے گا اور لاجسٹکس کوریڈورز، ٹرک ٹرمینلز اور پارکنگ ہب تیار کیے جائیں گے۔ منڈیوں کے قریب کولڈ اسٹوریج بنانے سے ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھے گی اور شہر کے اندر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی میں ماحولیاتی تحفظ کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایک صاف ستھرا ترسیلی نظام تیار کیا جائے گا۔ شمسی توانائی پر مبنی ویئر ہاؤسنگ اور توانائی کے حوالے سے موثر ڈھانچے کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئی پالیسی سے ای کامرس، ٹیکسٹائل، تعمیراتی مواد، پھل، سبزیاں اور الیکٹرانکس کی صنعتوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ بہتر اسٹوریج اور ڈسٹری بیوشن سسٹم سے صنعتوں کی مسابقت بڑھے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ویئر ہاؤسنگ کی تقریباً 61 فیصد مانگ ای کامرس کے شعبے سے آتی ہے، جس کے پیشِ نظر جدید لاجسٹکس انفراسٹرکچر میں بڑی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔ محترمہ گپتا نے کہا کہ ‘ماسٹر پلان دہلی 2041’ کے تحت ہول سیل مارکیٹوں کو مرحلہ وار شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا اور لاجسٹکس ہب کے لیے زمین کی جلد نشاندہی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ پالیسی دہلی کی لاجسٹکس کارکردگی بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور راجدھانی کو قومی سطح پر ایک جدید اور ماحول دوست لاجسٹکس مرکز کے طور پر قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران کے تمام بحری جہاز تباہ کر دیے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

Next Post

کیجریوال نے پیپر لیک روکنے کے لیے سڑکوں پر اترنے کے لیے ‘جین زی’ سے کی اپیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

کیجریوال نے پیپر لیک روکنے کے لیے سڑکوں پر اترنے کے لیے 'جین زی' سے کی اپیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.