جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران کے تمام بحری جہاز تباہ کر دیے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-14
in عالمی خبریں
A A
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟

امریکی شہروں، ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن رول کے خلاف مقدمہ دائر کیا

واشنگٹن، 13 مئی (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا مکمل بحری بیڑا تباہ کر دیا گیا ہے اور تہران اب اپنی بحری اور فضائی قوت سے محروم ہو چکا ہے۔
صدر ٹرمپ نے بدھ کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا، ’’ایران کے بحری بیڑے میں 159 جہاز تھے، لیکن اب ان میں سے ہر ایک سمندر کی تہہ میں پڑا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے ایرانی عسکری صلاحیتوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور تہران اپنی فضائیہ سے بھی محروم ہو چکا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی خفیہ اداروں کی حالیہ انٹیلی جنس رپورٹس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ایران نے اپنی میزائل صلاحیتوں کا بڑا حصہ دوبارہ بحال کر لیا ہے، جس میں لانچنگ سائٹس اور زیرِ زمین عسکری تنصیبات تک رسائی بھی شامل ہے۔ یہ تفصیلات نیویارک ٹائمز نے شائع کی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے حالیہ جنگ کے دوران امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود اپنی تزویراتی عسکری صلاحیتوں کے ایک بڑے حصے کو محفوظ رکھا ہے۔
ادھر امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پینٹاگان جنگ بندی ختم ہونے کی صورت میں ایران سے متعلق ممکنہ فوجی کارروائیوں کے لیے ’’ہیوی ہیمر‘‘ نامی آپریشن دوبارہ فعال کرنے پر غور کر رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کا اشارہ ہے کہ واشنگٹن تہران کے ساتھ جاری مذاکرات کی ناکامی اور حالیہ امریکی تجاویز کو ایران کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد دوبارہ عسکری دباؤ بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے۔
یہ صورتحال اُس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی شرائط تسلیم کرے، بصورت دیگر ’’ناکامی‘‘ کا سامنا کرے گا۔
قالیباف کا بیان ٹرمپ کے اُس تبصرے کے ایک روز بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ جنگ بندی اب ’’آئی سی یو‘‘ میں پہنچ چکی ہے، یعنی اس کے خاتمے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے ممکنہ تصادم کی تیاری کے لیے دارالحکومت تہران میں فوجی مشقیں بھی کی ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ 8 اپریل سے نافذ جنگ بندی اب اختتام کے قریب پہنچ رہی ہے۔
ادھر پینٹاگان کے مطابق ایران کے خلاف جنگ پر اب تک تقریباً 29 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، جبکہ امریکی کانگریس میں اس تنازع اور اس کے مالی و عسکری اثرات پر ٹرمپ انتظامیہ کو بڑھتی ہوئی تنقید اور چھان بین کا سامنا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وائٹ ہاؤس میں صحافی اور ٹرمپ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

Next Post

دہلی لاجسٹکس اور ویئر ہاؤسنگ پالیسی سے صنعت، روزگار اور سرمایہ کاری کو ملے گا فروغ: ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟
اہم ترین

مکہ میں خطرے کا سائرن، بحیرۂ احمر پر گرفت: حوثیوں نے مغربی ایشیا کی جنگ میں نیا محاذ کیسے کھول دیا؟

2026-09-17
امریکی شہروں، ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن رول کے خلاف مقدمہ دائر کیا
عالمی خبریں

امریکی شہروں، ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن رول کے خلاف مقدمہ دائر کیا

2026-09-16
ملائیشیا کا سخت موقف: اسرائیل کی مدد کرنے والے کسی بھی جہاز کو ملک سے گزرنے کی اجازت نہیں
عالمی خبریں

ملائیشیا کا سخت موقف: اسرائیل کی مدد کرنے والے کسی بھی جہاز کو ملک سے گزرنے کی اجازت نہیں

2026-09-16
انڈونیشیا میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ہلاک، 128 تاحال لاپتہ ہیں
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ہلاک، 128 تاحال لاپتہ ہیں

2026-09-16
ایرانی مسلح افواج کا جنگ، فائر بندی اور جنگ کے بعد کے سناریوز کے لیے قومی دفاعی تیاریوں کا حکم
عالمی خبریں

ایرانی مسلح افواج کا جنگ، فائر بندی اور جنگ کے بعد کے سناریوز کے لیے قومی دفاعی تیاریوں کا حکم

2026-09-16
عالمی خبریں

بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے مطلوب افراد کی حوالگی اہم : مشیر اطلاعات

2026-09-16
عالمی خبریں

فجی نے ایچ آئی وی کو قومی بحران قرار دے دیا

2026-09-16
نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف
عالمی خبریں

نائجر میں بغاوت سے روس پر بڑھتے انحصار کا انکشاف

2026-09-15
Next Post
دہلی میں پہلی بار نوجوان براہِ راست حکومتی عمل میں شامل ہو رہے ہیں: ریکھا گپتا

دہلی لاجسٹکس اور ویئر ہاؤسنگ پالیسی سے صنعت، روزگار اور سرمایہ کاری کو ملے گا فروغ: ریکھا گپتا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.