منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حج۲۰۲۶  سعودی عرب کاعازمین پر مناسک حج کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے پر زور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
حج۲۰۲۶  سعودی عرب کاعازمین پر مناسک حج کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے پر زور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

کہا فریضہ حج کی ادائی کیلئےحج پرمٹ کا حصول بنیادی شرط ہے‘امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل

(ویب ڈسیک)

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر؍۹مئی

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے تمام شہریوں، غیر ملکی مقیم افراد اور ہر قسم کے ویزا رکھنے والوں کے لیے حج کے ضوابط کی پابندی کرنے اور خود کو قانونی کارروائی سے بچانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فریضہ حج کی ادائی کے لیے باقاعدہ حج پرمٹ کا حصول ایک بنیادی شرط ہے۔ وزارت نے اس سال(۱۴۴۷)کے حج سیزن کے لیے وضع کردہ ہدایات پر عمل کرنے اور اللہ کے مہمانان کے امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید برآں وزارت نے کہا ہے کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی صوبے میں(۹۱۱) پر، جبکہ مملکت کے دیگر صوبوں میں(۹۹۹)پر فوری طور پر دی جائے۔

اس دوران حج۲۰۲۶کے دوران دنیا بھر سے ادائیگی حج کے لیے پہنچنے والے عازمین حج کو علماء سے ضروری امور میں رہنمائی کے لیے اب بالمشافہ ان تک رسائی کے بغیر بھی رہنمائی میسر آ سکے گی۔ اس کا اہتمام ایک جدید مواصلاتی نطام سے کیا کیا گیا ہے جو علماء اورر عازمین حج کو باہم مربوط کرتا ہے۔

شیخ عبدالرحمان السدیس صدر حرمین شریفین مذہی امور کی مجلس کے سربراہ نے  اس جدید مواصلاتی نطام کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس سہولت کی فراہمی کے ساتھ ہی عازمین حج جس جگہ بھی ہوں گے ان کی رہنمائی کے لیے متعین علماء فوری رابطے میں آسکیں گے۔ اس سسٹم کے اختیار کرنے کی بدولت عازمین حج کو اپنے سوالات کے جواب اور مسائل کا حل مل سکے گا۔ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا یہ ایک جدید کلاؤڈ بیسڈ مواصلاتی سسٹم ہے۔ اب حجاج کرام ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے اس پر بات چیت کر سکیں گے۔

شیخ السدیس نے کہا اس جدید سہولت سے دونوں مقدس مقامات پہنچنے والے عازمین حج کو فوری طور پر ان کے سوالات کے جواب مل سکیں گے۔ یہ نظام جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے حجاج کرام کی مشکلات پر قابو پایا جا سکے گا۔

حجاج کرام اپنی کالز کے ذریعے ہی علماء سے رابطے میں آجائیں گے اور ضروری سوالات پیش کر سکیں گے۔ اس کے ذریعے متعین کیے گئے علماء عازمین سے رابطے میں ہو جانے سے مساجد میں جم غفیر کے باوجود اپنا کام آسانی سے کر سکیں گے۔

شیخ عبدالرحمان السدیس نے اس کے افتتاح کے موقع پر بتایا یہ نظام ایک لچک دار نظام ہے جو ہر کسی کو اکاموڈیٹ کرے گا۔ مختلف مقامات اور صورتوں میں بھی یکساں بروئے کار ہوگا۔ حرمین شریفین کے دفاتر سے بھی جڑا ہوگا۔ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کالز کی ریکاڈنگ بھی ہو سکے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی ڈی پی کا این سی پر۱۹۸۷ میں ’انتخابی دھاندلی‘ کا الزام

Next Post

’ مردم شماری کے بعد بھارت میں مسلم آبادی انڈونیشیا کے برابر ہو سکتی ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
’ مردم شماری کے بعد بھارت میں مسلم آبادی انڈونیشیا کے برابر ہو سکتی ہے‘

’ مردم شماری کے بعد بھارت میں مسلم آبادی انڈونیشیا کے برابر ہو سکتی ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.